گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا، مزاحمت پر دو افراد زخمی

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 28 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے دو افراد میں سے ایک مغوی کو مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی بازیابی کیلئے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے: پولیس

گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے چار افراد کو اغوا کرنے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے دو کو زخمی کردیا جبکہ دو افراد اغوا کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گڈو لنک روڈ پر کشمور کی جانب دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی سے چار افراد کو اغوا کرلیا، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا جبکہ دو افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ جاری ہے اورجلد ہی مغویوں کو بازیاب کرا لیا جائے گا: پولیس کا دعویٰپولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکو دو افراد کو اپنے ہمراہ اغوا کر کے کچے کی جانب فرار ہوئے تو پولیس نے تعاقب کیا اور مقابلے کے بعد ایک مغوی شہباز شاہ کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ مغوی امداد بنگوار کی بازیابی کیلئے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات