گوادر کی صورت حال - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 66 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

گوادر کی صورت حال -

80کی دہائی میں گوادر کی ترقی کے منصوبوں کی بازگشت سنائی دی اور دیکھتے ہی دیکھتے گوادر میں تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا‘ اس میں کراچی کے سرمایہ کاروں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ یوں گوادر کی قیمتی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی کا منصوبہ شروع ہوا۔ اس وقت کی حکومت نے بھی گوادر میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ داری کی حوصلہ افزائی کی۔ بلوچستان کی قوم پرست تنظیموں نے گوادر کے حوالے سے اعتراضات کیے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دور میں سی پیک کا پروجیکٹ شروع ہوا۔ سی پیک چین کے صوبہ سنگ کیانگ سے شروع ہو کر گوادر میں ختم ہوتا ہے۔ سی پیک منصوبہ کے تحت گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل سمیت دیگر تعمیرات شروع ہوئیں۔ چینی ماہرین کی مدد کی بناء پر گوادر کی بندرگاہ کی جدید خطوط پر تعمیر مکمل ہوئی۔ گوادر سڑک کے جدید نظام کے ذریعہ چین کے صوبہ سنگ کیانگ سے منسلک ہوا مگر جدید سڑکوں کی تعمیر کے باوجود گوادر کا احساس محرومی دور نہ...

اب یہ ہوا کا دروازہ بند ہورہا ہے، گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کا آغاز ہوگیا ہے۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ اور کبیر شاہی نے خاردار تاروں کی تنصیب کو گوادر کو بلوچستان کے علیحدہ کرنے کے منصوبہ کا پہلا مرحلہ قرار دیا اور اس منصوبہ کا حتمی مقصد گوادر کو وفاق کی تحویل میں دینا ہے۔ ان رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ گوادر اور اس کے نزدیک کے جزائر کو وفاق کی تحویل میں دینے کے لیے کوسٹل اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔ ایسا ہی مؤقف اختر مینگل نے اختیار کیا۔ اگرچہ گوادر کی ضلع انتظامیہ کا یہ دعویٰ تھا کہ...

دو سال قبل جب سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی تو اختر مینگل نے حزب اختلاف کے امیدوار حاصل بزنجو کی حمایت نہیں کی تھی مگر اختر مینگل کی جماعت بی این پی بھی مخالف جماعتوں کے اتحاد کا حصہ بن چکی ہے۔ حقائق کے مطالعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان مایوس ہیں اور سابقہ ادوار میں بعض وجوہات کی بناء پر یہ مایوسی بڑھ گئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات