گندھارا آرٹ اور خیبرپختون خوا - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 80 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 35%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

گندھارا آرٹ اور خیبرپختون خوا - ExpressNews SundayExpress Gandhara Art KhyberPakhtunkhwa History

گندھارا آرٹ اور خیبرپختون خوا کے بارے میں لکھی گئی تاریخ اور یہاں کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے بے شمار قدیم آثار و نوادرات کی روشنی میں ماہرآثارقدیمہ کے مطابق خیبر پختون خوا کی زمین پر 20 لاکھ سال قبل از مسیح سے لے کر برطانوی دور حکومت تک کئی اقوام کی ثقافتوں اور تہذیبوں نے جنم لیا ہے۔

پہلی صدی عیسوی میں منظرعام پر آنے والا گندھارا آرٹ مقامی تھا جو کسی حد تک یونانی اور رومی فنون لطیفہ سے متاثر ہوا۔ یہ فن پہلی سے پانچویں صدی عیسوی تک پھلتا پھولتا رہا اور تقریباً آٹھویں صدی عیسوی میں ختم ہو گیا۔ اس فن کا مقصد خطے میں بدھ مت کا پرچار تھا اور اس مقصد کے لیے پتھر، چونے، مٹی اور کانسی کے بے شمار مجسمے بناکر عبادت گاہوں اور خانقاہوں میں رکھے گیے تھے۔

گوتم بدھ کی باقیات بھی صندوقچے میں پوجا کے لیے اسٹوپا میں رکھی جاتی تھیں۔ کشانوں کے زیرسایہ پرورش پانے والا یہ فن ہم عصر متھرا آرٹ سے کہیں زیادہ دل آویز ہے۔ گندھارا آرٹ بدھ مت کے فروغ کے ساتھ پروان چڑھا اور اس کا عروج بدھ مت کے عروج سے وابستہ رہا۔ اشوک پہلا بادشاہ تھا جس نے نہ صرف بدھ مت قبول کی بل کہ اس کا پرچارک بن گیا اور اسے پھیلانے میں اپنی سلطنت کی توانائیاں صرف کیں۔

دنیا میں بدھا کے سب سے بڑے مجسمے جو 175 فٹ اور 120 فٹ اونچے تھے بامیان کی پہاڑی پر پتھر کاٹ کر بنائے گئے تھے، یہ وسطی افغانستان میں تھے۔ کشان بادشاہوں کی گرمائی رہائش گاہیں کابل سے شمال میں بگرام میں تھیں، وہاں سے سکندریہ، روم، ہندوستان اور چین کی اشیائے استعمال بکثرت ملی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ اس وقت ان تمام ملکوں کی اشیائے تجارت وسیع پیمانے پر اسی راستے سے ایک دوسرے کو منتقل ہوتی تھیں۔

گندھارا آرٹ کا اسٹوپا زیادہ اونچا بنایا جاتا تھا، چوٹی پر مربع شکل کی ریلنگ بھی زیادہ ہو رہی تھی سب سے بڑی بات جو گندھارا اسٹوپا کو پہلے کے اسٹوپاز سے ممتاز و ممیز کرتی ہے وہ چوٹی پر بنائی ہوئی بڑی چھتری ہے یہ بلاشبہہ فن تعمیر کا شاہ کار ہے اور اس کی مضبوطی اور استحکام اور زیادہ حیران کن ہے۔ تمام گندھارا اسٹوپاز میں سب سے بڑا اسٹوپا کنشک نے اس جگہ بنوایا تھا جو آج شاہ جی کی ڈھیری کے نام سے مشہور ہے اور پشاور کے نواح میں...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اینٹی کرپشن اور پولیس پرویز الہیٰ کو گرفتار کرنے میں ناکام - ایکسپریس اردوپرویز الہیٰ کے گھر سے خواتین سمیت 25 ملازمین گرفتار، تیسری بار ناکامی پر اینٹی کرپشن کا آپریشن ختم کرنے کا اعلان
ذریعہ: Roznama_Express - 🏆 12. / 53 مزید پڑھ »

کاؤنٹی کرکٹ؛ قومی کرکٹرز جوئے اور شراب کمپنیز کی تشہیر سے دور - ایکسپریس اردوکاؤنٹی کرکٹ؛ قومی کرکٹرز جوئے اور شراب کمپنیز کی تشہیر سے دور - ExpressNews countycricket MohammadAbbas HassanAli Bet gambling saleemkhaliq
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

در جواب آں غزل؛ جواباً نظم، غزل اور شعر کہنے کی دل چسپ روایت - ایکسپریس اردودر جواب آں غزل؛ جواباً نظم، غزل اور شعر کہنے کی دل چسپ روایت - ExpressNews SundayExpress poetry poem
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش - ایکسپریس اردوپنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش - ExpressNews Rain Lahore Punjab Weather summer
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

اعلیٰ عدالتی شخصیت کے عہدے پر رہنے تک انتخابات نامنظور، مسلم لیگ ن - ایکسپریس اردوعام انتخابات کا فیصلہ آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے بعد کیا جائے گا، شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کراچی ائیرپورٹ پر غیرملکی مسافروں سے ٹپ مانگنے کی روایت ختم نہ ہوسکی - ایکسپریس اردوکراچی ائیرپورٹ پر غیرملکی مسافروں سے ٹپ مانگنے کی روایت ختم نہ ہوسکی مزید پڑھیں: ExpressNews
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »