نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران جاں بحق 35 افراد میں سے 19 کی وجہ موت بجلی کے کرنٹ کو قرار دیتے ہوئے اس کی ذمہ داری کے-الیکٹرک پر عائد کردی۔
تفتیشی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ‘کے-الیکٹرک 35 میں سے 19 افراد کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے اور طویل دورانیے تک بجلی کی روانی معطل کرنے کی ذمہ دار ہے’۔ سندھ اسمبلی میں 27 اگست کو متفقہ طور پر ایک قرار داد بھی منظور کرلی گئی تھی جس میں کے-الیکٹرک سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ شہر میں حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ سے جاں بحق 20 افراد کو فی کس 50 لاکھ روپے ادا کرے۔
کراچی کو بجلی فراہم کرنے کے ذمہ دار ادارے کا کہنا تھا کہ 'کے-الیکٹرک ارتھنگ کے ساتھ نیٹ ورک پر حفاظتی بریکرز اور دیگر اقدامات بھی کرتی ہے اور بارش اور سیلابی صورت حال پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں سے ایمرجنسی نافذ کرنے کی اپیل کی تھی'۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »