کے پی ضمنی الیکشن: 40 آزاد اور پی ٹی آئی کے 14 امیدوار کامیاب

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی نے 14 نشستیں

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ولیج اور نیبرہڈ کونسل کی تمام 72نشستوں کے غیرحتمی نتائج و غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ جے یو آئی 6 اور جماعت اسلامی نے 5نشستیں حاصل کیں، اے این پی4، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین 2نشستوں پر کامیاب قرار پائی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ٹی ایل پی کو ایک نشست ملی۔ ویلج کونسل ریگی یوسفزئی کی نشست پر جے یو آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ویلج کونسل معروف زئی کی نسشت عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے جیت لی اور گھڑی بنات چار کی نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی سمیٹی۔

کوہاٹ میں ویلج کونسل کی نشست پر آزاد امیدوار محمد ناصر 1169 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ویلیج کونسل 13 رحمان آباد میں آزاد امیدوار تنویر انجم نے 571 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ باجوڑ میں یوتھ کونسلر کی واحد نشست پر آزاد امیدوار اسلام الدین کامیاب ہوگئے، انہوں نے 550 ووٹ حاصل کئے ۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات