کے الیکٹرک نے صارفین کیلئے رات کے اوقات میں سہولت کیمپس شروع کر دیئے

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 10 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 7%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کے الیکٹرک نے صارفین کیلئے رات کے اوقات میں سہولت کیمپس شروع کر دیئے Kelectric Custormer Campus Karachi

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پہلے مرحلے میں گلستان جوہر، سرجانی، لانڈھی اور شاہ فیصل میں سہولت کیمپس لگائے جائیں گے، کیمپس کا انعقاد پیر اور منگل کی درمیانی شب کے دوران کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق کیمپس میں کے الیکٹرک کا عملہ رات 8 سے 3 بجے تک صارفین کے لیے موجود ہو گا، ان کیمپس میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی سمیت میٹرز کی تبدیلی اور نئے کنکشن کی درخواست کی جا سکتی ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ صارفین کے دیگر مسائل کے حل کے لیے کے الیکٹرک کا عملہ فوری اقدامات بھی کرے گا، صارفین زیادہ سے زیادہ تعداد میں آ کر کیمپس سے سہولیات حاصل کریں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات