کیا مصری سیریز ’حشاشین‘ میں حسن بن صباح کی تصویر کشی تاریخی اعتبار سے درست ہے؟

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 96 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 42%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

تاریخی حوالوں کی طرح اس سیریز میں بھی اس گروہ کو دہشت گردی اور ’مسلح قتل سکواڈ‘ کا بانی دکھایا گیا ہے۔ تاہم یہ ایک ایسا الزام ہے جسے اسماعیلی مسترد کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس گروہ کے طریقوں میں جدید دہشت گردوں کے ساتھ کوئی مماثلت نہیں ہے کیوں کہ انھوں نے عام لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا...

’حسن صباح‘، ’قلعہ الموت‘ اور ’اسماعیلی مذہب‘ کی کہانی ماہ رمضان کے دوران ایک پرکشش اور مقبول سیریز کی بنیاد تھی۔اس تاریخی سیریز کو مصر اور عرب ممالک کے ناظرین نے بہت پسند کیا اور جلد ہی یہ گوگل پر سرچ انجنز میں پہلے نمبر پر آ گئی۔

اس سیریز کے مصنف معروف مصری مصنف اور سکرین رائٹر عبدالرحیم کمال ہیں، پیٹر میمی سیریز کے ڈائریکٹر ہیں اور سیریز کے اداکار کریم عبدالعزیز، فتحی عبدالوہاب، نکولس موعود، میرنا نور الدین اور احمد عید ہیں۔ جمال الدین افغانی، امام حنبل، امام شافعی اور عمر عبدالعزیز جیسی سیریز ماضی میں تیار اور نشر ہونے والی سیریز میں شامل ہیں۔ لیکن جو چیز حشاشین سیریز کو پچھلی پروڈکشنز سے ممتاز کرتی ہے، وہ اس سیریز کی نازیبا زبان ہے۔ اس سیریز میں آج کے مصر کی گلیوں اور بازاروں میں استعمال ہونے والی زبان ہے اور ناقدین کا بھی کہنا ہے کہ آج کل کی اصطلاحات جو مکالموں میں استعمال کی گئیں ماضی میں عام نہیں تھیں۔

ایک اور اہم نکتہ یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب حسن صباح کے بارے میں کوئی سیریز بنائی گئی ہے۔ 2016 میں اردن سے تعلق رکھنے والے ’ایاد الخزوز‘ کی ہدایت کاری میں اور ’محمد البطوش‘ کی تحریر کردہ ’سمرقند‘ کے عنوان سے ایک سیریز رمضان کے مہینے میں دکھائی گئی لیکن اسے زیادہ پذیرائی نہیں ملی۔ایرانیوں کے لیے حسن صباح ایک معروف شخصیت ہیں اور ان کا نام صوبہ قزوین میں ’الموت قلعے‘ سے جڑا ہوا ہے۔

اسماعیلی گروہ بھی تقسیم سے محفوظ نہیں رہا تھا اور 1094 میں 18ویں اسماعیلی امام کی وفات کے ساتھ، جو قاہرہ میں قائم فاطمی سلطنت کے آٹھویں خلیفہ بھی تھے ، ایک اور تقسیم ہوئی اور اسماعیلی دو گروہوں میں تقسیم ہو گئے اور یہی وہ وقت ہے جہاں حسن صباح کہانی میں داخل ہوتے ہیں۔ مارکو پولو نے الموت قلعے کے بارے میں کہا کہ ’حسن صباح نے لڑکیوں اور عورتوں کے ساتھ قلعے کے پیچھے جنت جیسا باغ تیار کیا تھا اور اس نے اپنے پیروکاروں کو چرس دی تھی اور جب وہ نشے کی حالت میں ہوتے تو انھیں باغ میں لے جاتے اور انھیں بتایا جاتا کہ وہ جنت میں ہیں اور جب وہ ہوش میں آنے کے بعد اس جنت کے بارے میں پوچھتے تو ان کو جواب دیا جاتا کہ اگر وہ جنت چاہتے ہیں تو حسن صباح کی اطاعت کریں اور جنت میں واپس جانے کے لیے اس کی راہ میں مر...

اس سیریز میں حسن صباح اور ان کے پیروکاروں کو سیاہ کپڑے پہنے اور سیاہ جھنڈے تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے جو لندن میں انسٹی ٹیوٹ آف اسماعیلی سٹڈیز کے اسوسی ایٹ پروفیسر درویش محمد پور کے مطابق داعش گروپ کی یاد دلاتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

توشہ خانہ میں سزائیں معطل، بانی پی ٹی آئی سائفر کیس سے اگلے ہفتے بری ہوجائیں گے: لطیف کھوسہتوشہ خانہ کیس میں الزام درست ہے مگر استغاثہ کی کوتاہی سے ملزم کو فائدہ پہنچتا ہے تو اوربات ہے: رانا ثنا اللہ کی گفتگو
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

امیر خاتون نے تمام جائیداد ملازمہ کے نام کردی، رشتے داروں کو دھچکاخاتون کی ملکیت میں بہت سے قیمتی اثاثے ہیں جن میں کئی اپارٹمنٹس، قصبے کے مرکز میں ایک تاریخی عمارت اور خطری رقم شامل ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟ اہم خبرنیوزی لینڈ 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ پاکستان آ رہی ہے سیریز کے لیے گرین شرٹس کا اعلان کب کیا جائے گا اہم خبر آ گئی ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، عماد اور عامر کی واپسیپانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی پچ کیسی ہو گی؟سب سے زیادہ سوال یہ کیا جا رہا ہے کہ پاک بھارت میچ کی پچ کیسی ہو گی کیونکہ نیویارک میں اسٹیڈیم عارضی طور پر تیار کیا گیا ہے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

شاپنگ مال میں چاقو بردار شخص سے لڑنے والے شخص کو ویزے میں توسیع اور آسٹریلین شہریت کی پیشکشآسٹریلیا نے ایک فرانسیسی شہری کو ان کی بہادری کی وجہ سے آسٹریلوی ویزا دینے کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ جب تک چاہیں آسٹریلیا میں رہ سکتے ہیں۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »