کویت: کیا فیس ماسک کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا جائے گا؟

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کویت: کیا فیس ماسک کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا جائے گا؟ ARYNewsUrdu

کویت سٹی: مملکت کویت میں فیس ماسک کی خلاف ورزی پر جلد ہی بڑی مہم کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں صحت کے ضوابط کی خلاف ورزیوں بالخصوص فیس ماسک نہ لگانے کی نگرانی کے لیے جلد ہی عوامی مقامات پر بڑی مہم چلائی جائے گی۔دوسری طرف یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عوامی مقامات پر فیس ماسک نہ پہننے پر ہر شخص پر جرمانہ عائد کرنے کے سلسلے میں سرکاری ایجنسیوں میں اختلاف پایا جا رہا ہے، جو اس کی قانونی حیثیت پر بحث کر رہے ہیں۔

صحت کے حوالے سے ضابطے کی خلاف ورزی پر جرمانے کی سزا کا اطلاق سرکاری ایجنسیوں میں سوالیہ نشان کی زد پر ہے، ان کا کہنا ہے کہ سزا کا اطلاق قومی اسمبلی میں متعدی بیماریوں کی روک تھام سے متعلق قانون نمبر 8/1969 میں ترمیم سے متعلق بل کی توثیق کے بعد ہی ہو سکتا ہے۔ اس وقت یہ بل پارلیمانی ہیلتھ افیئرز کمیٹی کی میز پر ہے، اور کویت بلدیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ان لوگوں پر کوئی قانون نافذ نہیں ہو سکتا جو ماسک نہیں پہنتے۔

تاہم دوسری طرف ایک اور سرکاری ذریعے نے کہا ہے کہ مخصوص اداروں سے متعلق کچھ قوانین کو مجوزہ جرمانے پر عمل درآمد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کویت: بغیر فیس ماسک مارکیٹ جانے والے ہوشیارکویت: فیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت مہم ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چیا سیڈز کیا ہے؟ اس کے کیا فوائد ہیں؟ اور یہ کیا کام کرتی ہے؟ جانیئےچیا سیڈز کیا ہے؟ اس کے کیا فوائد ہیں؟ اور یہ کیا کام کرتی ہے؟ جانیئے AajNews BaranERehmat
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

کویت: 60 سالہ افراد کے ورک پرمٹ کی تجدید کی فیس کتنی ہوگی؟اس تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ ایک سال کے لیے ورک پرمٹ کی تجدید کی فیس 2 ہزار کے علاوہ 500 دینار جامع ہیلتھ انشورنس فیس بھی لی جائے گی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ایئر پورٹ پر ماسک نہ لگانے پر کتنا جرمانہ کیا جائے گا؟ایئر پورٹ پر ماسک نہ لگانے پر کتنا جرمانہ کیا جائے گا؟ ARYNewsUrdu ARYNEWSOFFICIAL How much penality to land grabbers what is govt decision. ARYNEWSOFFICIAL 1000
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

یو اے ای میں تعلیمی لائسنس کے حصول کا طریقہ اور فیس کیا ہے؟ -یو اے ای میں تعلیمی لائسنس کے حصول کا طریقہ اور فیس کیا ہے؟ ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »