کورونا کے نئے کیسز کی شرح نسبتاََ کم ہو گئی ہے، کورونا ایڈوائزری گروپ

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کورونا کے نئے کیسز کی شرح نسبتاََ کم ہو گئی ہے، کورونا ایڈوائزری گروپ تفصیلات جانئے: DailyJang

کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے کہا ہے کہ چند دنوں سے کورونا کے نئے کیسز کی شرح نسبتاََ کم ہو گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ پر صورتِ حال کنٹرول میں رکھنے کے لیے بھی پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔

لاہور میں کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت، ڈاکٹر اسد اسلم، ڈاکٹر ثاقب سعید، رافعہ حیدر اور دیگر کی میڈیا بریفنگ ہوئی، جس میں انکا کہنا تھا کہ صحت یاب مریضوں میں وائرس کی دوبارہ منتقلی کی جانچ کے لیے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت یاب ہونے والوں کو احتیاطی تدابیر جاری رکھنا ہوں گی، کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھائی جا رہی ہے۔

گروپ کے ممبران کا کہنا تھا کہ انکا مقصد سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کی غلط خبروں کی تردید کرنا ہے۔ عوام کورونا سے بچاؤ کے لئے اے سی کا محتاط استعمال کریں، کمروں کی کھڑکیاں کھولتے رہا کریں۔ پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے مزید بتایا کہ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹیسٹنگ کی صلاحیت اور بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ماہرین کے مطابق 30 جون تک کورونا کے 3 لاکھ کیسز ہو سکتے تھے:اسد عمرماہرین کے مطابق 30 جون تک کورونا کے 3 لاکھ کیسز ہو سکتے تھے:اسد عمر Islamabad Asad_Umar Covid_19 Cases Pakistan Expected Rise July MoIB_Official pid_gov
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بھارت میں حکومت ناکام، 17 ہزار نئے کورونا کیسز آ گئے، دہلی میں حالات خرابنئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کی حکومت کی تمام کوششیں ناکام ہونے لگی ہیں، 24 گھنٹوں میں 17 ہزار نئے کیسز سامنے آئے جس کے ساتھ متاثرین کی تعداد چار لاکھ 73 ہزار سے زائد ہوگئی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

بھارت میں حکومت ناکام، 17 ہزار نئے کورونا کیسز آ گئے، دہلی میں حالات خرابنئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کی حکومت کی تمام کوششیں ناکام ہونے لگی ہیں، 24 گھنٹوں میں 17 ہزار نئے کیسز سامنے آئے جس کے ساتھ متاثرین کی تعداد چار لاکھ 73 ہزار سے زائد ہوگئی۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

ملک میں کورونا سے مزید 123 ہلاکتیں، 3596 نئے کیسز رپورٹملک میں کورونا سے مزید 123 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3931 ہوگئی جب
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کورونا کیسز میں اضافہ: اسلام آباد کے مزید 2 علاقے سیل کرنے کا حکماسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز سامنے آنے پر مزید 2 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے حکم نامے کے مطابق کورونا
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کورونا کے بڑھتے کیسز، دو غیرملکی ایئرلائنز کی پاکستان کیلئے پروازیں معطلپاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث دو غیرملکی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »