کورونا ویکسین کے ٹرائل کا اعلان، ڈاکٹر جاوید سے وضاحت طلب

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ڈاکٹر جاوید اکرم کو 11 اگست تک ان سوالات کا تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے تفصیلات جانئے: DailyJang

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وائس چانسلر یورنیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم سے آسٹریلین ویکسین کے کورونا کے مریضوں پر ٹیسٹ کے حوالے سے بیان پر وضاحت طلب کر لی ہے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے ڈاکٹر جاوید اکرم کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام سے اجازت کے بغیر ایسے ٹرائل کا اعلان حکومت کیلئے شرمندگی، عوامی توقعات اور عمومی تشویش کا باعث بنا، ایسا رویہ بطور وائس چانسلر یو ایچ ایس کے عہدے کے برخلاف ہے۔ وضاحتی نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ کیا وفاقی اور صوبائی حکومت نے ان کلینیکل ٹرائلز کی منظوری دی، جن کا آپ نے اعلان کیا، بطور وائس چانسلر یو ایچ ایس میڈیا پر ایسے اعلان سے آپ کے کیا مقاصد تھے، کیا آپکے کوئی کارپوریٹ مفاد ہیں، کوئی نجی فرم یا فارما سیوٹیکل کمپنی ہے۔

کیا آپ کی کسی نجی کمپنی یا فرم نے ٹرائل کے حوالے سے فارن پارٹنرز سے اشتراک کیا ہے، کیا کسی غیر ملکی کمپنی سے کسی معاہدے میں جانے سے قبل حکام سے باضابطہ اجازت لی گئی، کیا کورونا ویکسین کے ٹرائل کا یوں سرعام اعلان غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ نہیں ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کو 11 اگست تک ان سوالات کا تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس دوران انہیں میڈیا پر کسی بھی قسم کا بیان دینے سے روک دیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بھارت کورونا کے لئے وقف شدہ ہسپتال میں آگ لگنے سے کورونا کے 8مریض ہلاکبھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کورونا کے لئے وقف شدہ ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 8 کورونا مریض ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کے ایک ہسپتال
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ماڈل کے ساتھ موٹر سائیکل پر آگہی مہمسعودی عرب میں کورونا وائرس کے ماڈل کے ساتھ موٹر سائیکل پر آگہی مہم Read News CoronavirusPandemic MotorBike AwarenessCampaign InfectiousDisease KSAMOFA
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پرعوامی شعور بیداری مہم کے آغاز کا فیصلہاسلام آباد : وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پرعوامی شعور بیداری مہم کے آغاز کا فیصلہ کرلیا
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس کے بغیر علامات والے مریضوں کے بارے میں نیا انکشافکورونا وائرس کے بغیر علامات والے مریضوں کے بارے میں نیا انکشاف CoronaVirus InfectiousDisease DeadlyVirus AsymptomaticPatients SouthKorea Scientists Research
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ماڈل کے ساتھ موٹر سائیکل پر آگہی مہمسعودی عرب میں کورونا وائرس کے ماڈل کے ساتھ موٹر سائیکل پر آگہی مہم SaudiArabia CoronavirusPandemic MotorBike AwarenessCampaign InfectiousDisease KSAMOFA
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

عید کے بعد پنجاب میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہعید کے بعد پنجاب میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ويڈيو لنک: GeoNews
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »