کورونا وائرس نے انسانیت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا دیا

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کورونا وائرس جو 2019 میں چین سے شروع ہوا اور 2020 میں اپنے پنجے گاڑ کر پوری دنیا کو مفلوج کیا اور وائرس اور انسانی زندگی سے متعلق ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلوبل برڈن آف ڈیزیز اسٹڈی نے کووڈ 19 سے متعلق ایک خصوصی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وبا نے انسان کی اوسط عمر میں ڈیڑھ سال کی کمی کر دی ہے۔

اس تحقیقی کام کے دوران 1950 سے 2021 کے سالوں میں 195 ممالک میں شرح اموات اور متوقع اوسط عمر کا جائزہ لیا گیا اور سروے کیے گئے ہیں اور تحقیقی تجزیے میں مردم شماریوں اور دیگر ذرائع سے موصول اعداد وشمار سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے ہیلتھ پیمائش انسٹیٹیوٹ IHME کی جانے والی اس تحقیق سے پتہ چلا کہ 2019 سے 2021 کے دوران دنیا بھر میں متوقع انسان کی اوسط عمر میں ڈیڑھ سال سے زائد کی کمی ہو گئی اور مستقبل کے لئے اوسط عمر کی توقعات ماضی کے تحقیقاتی نتائج سے قطعی متضاد ہو گئی ہیں۔

IHME کے محققین میں سے ڈاکٹر آسٹن ای اسکم ایکر نے کہا ہے کہ کووِڈ 19 نے دنیا بھر میں خاص طور پر بالغ افراد پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ وبا کے دوران دنیا کے 84 فیصد ممالک اور علاقوں میں انسانی عمر کا دورانیہ کم ہوا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مستقبل میں دنیا میں پھیلنے والے وبائی جراثیم کے اثرات تباہ کن حد تک شدید ہوں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا نے دنیا بھر ایک سال سے زائد عرصے تک مفلوج رکھا۔ اس وائرس نے نہ صرف کروڑوں زندگیاں نگل لیں بلکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عالمی معیشت کو بھی نا قابل تلافی نقصان پہنچا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سنی کونسل کو مخصوص نشستوں سے محروم کرنے اتحادی جماعتیں الیکشن کمیشن پہنچ گئیںالیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کیخلاف آنے والی تمام درخواستوں کو یکجا کر دیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

پی ایس ایل: کراچی کنگز کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو دوسری شکستکراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 178 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

21 سال سے اسرائیل میں قید مروان البرغوثی کون ہیں اور کیا وہ فلسطینی اتھارٹی کے اگلے صدر بن سکتے ہیں؟حماس کے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل کی طرف سے قیدیوں کو رہا کرنے کے امکان نے فتح تحریک کے رہنما مروان البرغوثی کو سرخیوں میں ڈال دیا ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

جمعہ پڑھنے والوں کو لاتیں مارنے والے بھارتی پولیس اہلکار کا انجامجمعہ کی نماز پڑھنے والوں کو لاتیں مارنے والے بھارتی پولیس اہلکار کو محکمے نے معطل کر کے اس کے تحقیقات کا آغاز کر دیا
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بھارتی فلم پروڈیوسر 2 ہزار کروڑ کی منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتاراین سی بی نے پروڈیوسر کو بھارت سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا 'ماسٹر مائنڈ' قرار دیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

غزہ کی خیمہ بستیوں کی بیوائیں: ’وہ اپنے بچوں کے لیے کھانا لینے نکلا اور کفن میں واپس لوٹا‘غزہ کی خیمہ بستی میں ایک بیوہ کی کہانی جنھوں نے اپنے شوہر کو ایک اسرائیلی حملے میں کھو دیا۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »