کورونا وائرس اور انسانی زندگی سے متعلق ہولناک انکشاف

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کورونا وائرس جو 2019 میں چین سے شروع ہوا اور 2020 میں اپنے پنجے گاڑ کر پوری دنیا کو مفلوج کیا اور وائرس اور انسانی زندگی سے متعلق ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلوبل برڈن آف ڈیزیز اسٹڈی نے کووڈ 19 سے متعلق ایک خصوصی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وبا نے انسان کی اوسط عمر میں ڈیڑھ سال کی کمی کر دی ہے۔

اس تحقیقی کام کے دوران 1950 سے 2021 کے سالوں میں 195 ممالک میں شرح اموات اور متوقع اوسط عمر کا جائزہ لیا گیا اور سروے کیے گئے ہیں اور تحقیقی تجزیے میں مردم شماریوں اور دیگر ذرائع سے موصول اعداد وشمار سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے ہیلتھ پیمائش انسٹیٹیوٹ IHME کی جانے والی اس تحقیق سے پتہ چلا کہ 2019 سے 2021 کے دوران دنیا بھر میں متوقع انسان کی اوسط عمر میں ڈیڑھ سال سے زائد کی کمی ہو گئی اور مستقبل کے لئے اوسط عمر کی توقعات ماضی کے تحقیقاتی نتائج سے قطعی متضاد ہو گئی ہیں۔

IHME کے محققین میں سے ڈاکٹر آسٹن ای اسکم ایکر نے کہا ہے کہ کووِڈ 19 نے دنیا بھر میں خاص طور پر بالغ افراد پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ وبا کے دوران دنیا کے 84 فیصد ممالک اور علاقوں میں انسانی عمر کا دورانیہ کم ہوا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مستقبل میں دنیا میں پھیلنے والے وبائی جراثیم کے اثرات تباہ کن حد تک شدید ہوں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا نے دنیا بھر ایک سال سے زائد عرصے تک مفلوج رکھا۔ اس وائرس نے نہ صرف کروڑوں زندگیاں نگل لیں بلکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عالمی معیشت کو بھی نا قابل تلافی نقصان پہنچا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شمین خان کونسا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیااے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں میں اداکارہ شمین خان نے شرکت کی اور شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وہ پانچ ممالک میں جہاں کام اور نجی زندگی میں بہترین توازن موجود ہےکام اور زندگی میں توازن برقرار رکھنے کو اکثر صحت مند طرز زندگی سے لے کر نفسیاتی تندرستی تک ہر چیز کی کلید کے طور پر دیکھا اور سمجھا جاتا ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ماہ رمضان، طبی ماہرین کا شوگر اور دل کے مریضوں کو اہم مشورہطبی ماہرین نے ماہ رمضان المبارک میں شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کو سحری اور افطار سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

خلائی مخلوق سے متعلق پینٹاگون کا اہم انکشافخلائی مخلوق اور اڑن طشتریوں سے متعلق بہت سی کہانیاں، کارٹونز اور فلمیں تو سب نے دیکھ رکھی ہیں لیکن اس کی اصل حقیقت کیا ہے اس راز
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

فرح خان کا فلم ’میں ہوں ناں‘ کی کاسٹنگ سے متعلق برسوں بعد بڑا انکشافبالی ووڈ کی ہدایتکارہ و فلم رائٹر فرح خان نے بتایا کہ فلم میں ’ہوں ناں‘ میں اداکار زید خان کی جگہ وہ کسی دوسرے اداکار کو کاسٹ کرنا چاہتی تھیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق گرل فرینڈ کا اہم انکشافرونالڈو کی دستخط شدہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی شرٹ پہن کر جارجینا روڈریگز نے ریمپ پر واک کرکے اپنے بوائے فرینڈ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »