کورونا وائرس ہلاکتیں، اسپین نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا

  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

چین میں کتنی ہلاکتیں ہیں اور اسپین میں کتنی ہوچکی ہیں۔۔۔؟ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates SpainCoronaVirus

ملک اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اسپین میں صرف بدھ کے روز 738 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ اس ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3434 ہوچکی ہے۔ یہ تعداد چین سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ چین میں اس وائرس کی وجہ سے اب تک 3285 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا میں ابھی تک سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی ہے۔ وہاں اس مہلک وائرس کی وجہ سے 6820 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد میں بھی بیس فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس طرح وہاں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 47 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں مریضوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہو جانے کی وجہ سے متعدد ہوٹلوں کو بھی عارضی ہسپتالوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ میڈرڈ میں ایک آئس کریم رکھنے والے گودام کو مردہ خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اٹلی اور اسپین میں زیادہ ہلاکتوں کی وجہ سے تدفین کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ تدفین کی تقریبات میں لوگوں کی شرکت کو بھی انتہائی محدود رکھا جا رہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد امریکا میں انتہائی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ایسے خدشات ہیں کہ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہو جائے گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا سے چین سے زیادہ ہلاکتیں - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا سے چین سے زیادہ ہلاکتیںکورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے چین سے زیادہ جہاں رواں ماہ 20 مارچ کو یورپی ملک اٹلی
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کورونا وائرس سے 19ہزار سے زائد ہلاکتیں، 4لاکھ 35ہزار افراد متاثرکورونا وائرس سے 19ہزار سے زائد ہلاکتیں، 4لاکھ 35ہزار افراد متاثر CoronavirusLockdown CoronavirusPandemic
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کورونا وائرس:20 ہزار ہلاکتیں، ایک چوتھائی دنیا لاک ڈاؤن میں - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد چار لاکھ 51 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 20 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب انڈیا میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے اور آئندہ 21 روز تک ملک کی 1.3 ارب سے زائد آبادی گھروں میں رہے گی۔ برطانیہ کے شہزادہ چارلس میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ Coronavirus can stay alive on pretty much all the surfaces... Behtar hai gher mein chup kar k daal roti khao !
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

کورونا وائرس سے 19ہزار سے زائد ہلاکتیں، 4لاکھ 35ہزار افراد متاثر - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں کیوں ہوئیں؟اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اٹلی میںبزرگ آبادی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »