کورونا کے بڑھتے کیسز پمز میں مریضوں کیلئے گنجائش ختم

  • 📰 24NewsHD
  • ⏱ Reading Time:
  • 19 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 11%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کورونا کے بڑھتے کیسز، پمز میں مریضوں کیلئے گنجائش ختم

کورونا وبا کی صورتحال انتہائی خراب ہونے پر پمز ہسپتال کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ڈین کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ہسپتال پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کورونا مریض داخلے کیلئے ایمرجنسی رومز میں انتظار کر رہے ہیں۔ مریضوں میں اضافے کے باعث پمز ہسپتال میں آکسیجن پریشر میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔پمز

ہسپتال کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے خط میں لکھا ہے کہ آکسیجن کا پریشر برقرار رکھنے کیلئے آپریشن ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ آکسیجن پریشر برقرار رہ سکنے والے آئی سی یو میں کورونا مریض منتقل کئے جائیں گے۔خط میں اپیل کی گئی ہے کہ وزرات قومی صحت اسلام آباد کی دیگر طبی سہولیات کو مضبوط کرے جبکہ کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے دیگر طبی مراکز میں سہولیات بڑھائی جائیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 19. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات