کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کی ضرورت ہے، انتونیو گوتریس - Pakistan - Dawn News

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی بہترین میزبانی کی جس کی وجہ سے ملک کی سلامتی اور معیشت پر بھی اثرات پڑے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے دیگر خطوں سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانی حقوق کے تحفظ کی واضح ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی بہترین میزبانی کی جس کی وجہ سے ملک کی سلامتی اور معیشت پر بھی اثرات پڑے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے کوئی ملک محفوظ نہیں، پاکستان سیلاب اور آفات سے بہت متاثر ہوا ہے، پاکستان میں مختلف آفات سے متاثر ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پائیدار ترقی اہداف کے لیے کاوشیں کررہا ہے، پائیدار ترقی کا حصول تمام ممالک اور اقوام کے لیے ضروری ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہمارا مشترکہ وژن موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا اور پائیدار ترقی ہے لیکن ہم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے معاملات میں ٹریک پر نہیں ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی میں ہمیں ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے کوششوں اور کام کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے تیزی سے پگھلتے گلیشیئر پریشان کن ہیں ہمیں پانی کے ضیاع سے بچنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کی ضرورت ہے، انتونیو گوتریس - Pakistan - Dawn Newsاچھا antonioguterres Mr secgen Just wish and pray is my compulsion Doesn't suit you Do it is your duty Solve Kashmir by mutual efforts suggestion is cheating nothing else PMOIndia has not talked last 72 years will not next 700 years UN UN_Spokesperson UN_HRC UN_PGA جناب تو کریں ناں؟ پوری دنیا کی اتھارٹی، مینڈیٹ، فنڈز اور طاقت آپکے پاس ہیں. کہا جاتا ہیں کہ آپ اس 'پنڈ' کے چوہدری ہیں. لہذا کمیوں والی باتیں نہیں بلکہ چوہدریوں والے اقدامات کریں. UnitedNations AntonioGuterres SecretaryGeneral Pakistani Pakistan Kashmir
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے، یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریساقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا حامی ہوں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پانی کوہتھیارنہیں بلکہ امن کاضامن ہوناچاہیے,مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے:انتونیو گوتریسپانی کوہتھیارنہیں بلکہ امن کاضامن ہوناچاہیے,مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے:انتونیو گوتریس Pakistan UnitedNations SecretaryGeneral AntónioGuterres VisitsPakistan UN antonioguterres ForeignOfficePk
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

چرچ میں انسانی ہڈیوں سے بنی دیوار دریافتیہ دیوار کس نے، کیوں اور کہاں بنائی ہے۔۔۔؟ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

کراچی:مقامی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید100 اضافہکراچی:مقامی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید100 اضافہ Gold Price Increase DomesticMarket InternationalMarket
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ہائی بلڈ پریشر میں کمی لانے میں مددگار 13 غذائیں - Food - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »