کرونا وائرس: اموات کی تعداد 2236 ہو گئی، 207 قیدیوں میں بھی وائرس کی تصدیق

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 76 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کرونا وائرس: اموات کی تعداد 2236 ہو گئی، 207 قیدیوں میں بھی وائرس کی تصدیق ARYNewsUrdu coronavirus

ویب ڈیسکبیجنگ: چین میں مہلک ترین کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 2236 ہو گئی، چینی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کے متاثرین کی تعداد میں کمی آ رہی ہے تاہم متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں روکا جا سکا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرونا وائرس سے روز سو سے زائد افراد ہلاک ہو رہے ہیں، چین کے مشرقی علاقے کی جیل میں بھی 207 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چین میں 889 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اور مجموعی کیسز کی تعداد 75 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ادھر جنوبی کوریا میں بھی 156 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ یہ چین کے بعد دوسرا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے 39 افراد وہ ہیں جن کا تعلق شنچیانجی چرچ سے ہے، معلوم ہوا ہے کہ 61 سالہ ایک خاتون نے گزشتہ دو اتواروں کو چرچ کی سروس میں شرکت کی تھی، وائرس ممکنہ طور پر ان ہی خاتون سے پھیلا۔جاپان میں 94 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ ٹوکیو کے قریب لنگر انداز بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسز پر 600 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق کی...

چین میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی مدد سے کرونا وائرس کے علاج کے لیے 2 ادویہ کی آزمایشی جانچ شروع کر دی گئی ہے، ان ادویہ کے نتائج 3 ہفتوں میں سامنے آئیں گے، ان ادویہ میں ایک تجرباتی اینٹی وائرل دوا remdesivir ہے جسے ابھی تک لائسنس بھی نہیں دیا گیا، یہ دوا کانگو میں ایبولا وائرس کے خلاف آزمائی گئی تھی لیکن زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوئی تھی لیکن جب یہی دوا کرونا وائرس سے متاثرہ واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے پہلے امریکی مریض کو دی گئی تو وہ صحت یاب ہو...

دوسری دوا 2 ایچ آئی وی ادویہ ritonavir اور lopinavir کا مرکب ہے جس کی آزمایش کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی دوا کارگر ہوئی تو کرونا وائرس سے ہونے والی اموات میں تیزی سے کمی آنے لگے گی۔ فی الوقت وائرس کے شکار افراد میں 5 فی صد کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 2.3 فی صد اموات کی شرح ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

خطرناک کرونا وائرس بے قابو ، ہلاکتوں کی تعداد 2100 سے تجاوز کرگئیبیجنگ : چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعدا دو ہزارایک سو اٹھارہ ہوگئی جبکہ وائرس نے75 ہزار افراد کو شکار بنالیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےچین میں کرونا وائرس کی صورتحال کو خطرناک قراردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائ
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

امریکی مصنف 40 برس قبل کرونا وائرس کی پیشگوئی کر گیا40 سال پہلے کے ناول میں بھی وائرس 'ووہان' سے شروع ہوا۔۔۔ لیکن اختتام کیا تھا۔۔۔؟ یہاں جاںئے: AajNews AajUpdates Coronavirustruth
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے زیادہچین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا یا کووڈ-19 نامی وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 74 ہزار سے زیادہ ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

بھارت کے بعد پاکستان کے ایک اور ہمسایہ ملک میں کرونا وائرس پہنچ گیابیجنگ (ویب ڈیسک)چین میں سینکڑوں ہلاکتوں کا سبب بننے والا مہلک وائرس بھارت کے بعد اب
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

چین،کرونا وائرس کے 14ہزار3سو76مریض صحت یابی پر ہسپتال سے فارغچین،کرونا وائرس کے 14ہزار3سو76مریض صحت یابی پر ہسپتال سے فارغ China CoronaVirus RecoveredPatients FullyCured InfectiousDisease Discharged Hospital
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »