کروناوائرس کاپھیلاؤ، سندھ بھر میں مزارات کی بندش کا فیصلہ

  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 23 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 12%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر سندھ بھر کے مزارات کو 31 جنوری تک بند کرديا گيا

Posted: Nov 24, 2020 | Last Updated: 51 mins agoدرگاہوں پر رش سے بھی کورونا پھيل سکتا ہے، سندھ بھر کے مزارات کو 31 جنوری تک بند کرديا گيا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ درگاہوں پر بڑی تعداد ميں لوگ آتے ہيں، جس سے کرونا وائرس پھيلنے کے خدشات بہت زیادہ ہيں، اس لئے مزارات پر زائرین کے آنے پر پابندياں لگائی جارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 11738 نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں مزید 1382 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 13مریض انتقال کرگئے، سندھ میں مہلک مرض سے انتقال کرنیوالوں کی مجموعی تعداد 2858 ہوگئی۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر شدید تر ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 48 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 2954 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

الحمداللہ ۔ اب لوگ صرف اللہ سے مانگیں گے اور مزار پے چڑھائی جانے والی چادر کسی غریب کے کام آئے گی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔