کراچی کے مسائل کو سمجھنا ضروری ہے تب ہی حل نکلے گا، لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 66 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کراچی کے مسائل کو سمجھنا ضروری ہے تب ہی حل نکلے گا، لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل ARYNewsUrdu

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کراچی میں 7 سے 9 اگست تک بارش کا امکان ہے، شہر قائد کے مسائل کو حل کرنے کے لیے انہیں سمجھنا ضروری ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اےمحمدافضل نے کراچی کی صورت حال پر اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ کراچی میں گزشتہ دنوں ایک گھنٹے میں 83 ملی میٹر بارش ہوئی، وزیراعظم کی ہدایت پر جب کراچی پہنچا تو اُس وقت تک پانی کی نکاسی ہوچکی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے تب ہی مسئلہ حل ہوگا، شہر میں روزانہ 20 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس کو ٹھکانے لگانے کا کوئی انتظام موجود نہیں جبکہ ندی نالوں پر ناجائز تعمیرات ہوچکی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ کراچی کے بڑے نالوں کی صفائی کی ذمہ داری این ڈی ایم اے کے سپرد کی گئی ہے، کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایک ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا تاکہ کوئی دیرینہ حل نکل سکے کیونکہ وقتی طور پر کیے جانے والے اقدامات سے شہریوں کو ریلیف تو ملے گا مگر مسائل جوں کے توں رہیں گے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والی بارش سے نقصانات ہوئے جس پر افسوس ہے، کچھ روز پہلے ہونے والی برسات سے چند علاقے متاثر ہوئے، اب ہم ایسا کام کریں گے کہ شہر میں ہونے والی بارشوں سے کم سے کم نقصان ہوگا، کراچی میں این ڈی ایم اے نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کےلئے 6 دن بڑےاہم ہیں، 7 سے 9 اگست تک بارش کا امکان ہے، اُس کے بعد 15 اگست تک ایک اور کمزور سسٹم حدود میں موجود رہے گا، جو وقتاً فوقتاً برستا رہے گا، اُس کے بعد بارش زیادہ نہیں...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، گورنرسندھ -کراچی: گورونر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی بھی صورت کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ملاقات کی جس میں کراچی میں صفائی ستھرائی کے امور اور اقدامات پر تبادلہ خیال …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وزیر تعلیم سندھ کا کراچی میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کا جائزہ
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کراچی کے تین بڑے نالوں کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہکراچی کے تین بڑے نالوں کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ SamaaTV Karachi
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

بلاول زرداری کی کراچی میں بارش کے بعد سندھ حکومت کے کردار کی حوصلہ افزائیکراچی: (دنیا نیوز) چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہر قائد میں بارش کے بعد سندھ حکومت کے کردار کی حوصلہ افزائی کی۔ Very nice
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

گلوکار کو قتل کرکے اہلیہ نے لاش کے ٹکڑوں کو واشنگ مشین میں دھو ڈالاگلوکار کو قتل کرکے اہلیہ نے لاش کے ٹکڑوں کو واشنگ مشین میں دھو ڈالا ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

قربانی کے مسائل اور اُن کا حل
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »