کراچی اور حیدر آباد کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کراچی اور حیدر آباد کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے مختلف میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری صوبے کے مختلف کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں، کراچی میں آرمی فلڈ ایمرجنسی کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا۔ کنٹرول سینٹر بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد کررہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقہ گلبرگ ،لیاقت آباد اور نیو کراچی میں میڈیکل کیمپ بھی کام کررہا ہے، کراچی اور حیدر آباد کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، بارش اور سیلابی پانی سے متاثرہ دس ہزار افراد کو کھانا فراہم کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایم نائن نادرن بائی پاس کے قریب آرمی انجیئنرز نے بند کی تعمیر مکمل کرلی، آرمی انجینیئرز نے پانی کا بہائو روکنے کے لیے ان علاقوں میں بند بھی قائم کردیئے ہیں، کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن، سعدی ٹائون اور ملیرکینٹ میں پانی نکالنے کے لیے آرمی انجینئرز نے تین پلانٹ لگادیئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قائدآباد کے قریب ملیر ندی کاشگاف بھر دیا گیا ہے، پاک فوج کی کشتیاں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہیں۔ دادو میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جوانوں کو فارورڈ مقامات پر تعینات کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے شاہ فیصل ٹائون اور کورنگی سے دو لاشوں کو نکالا ہے۔ پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹر نے کورنگی ،قائد آباد اور کوٹ شفیع محمد علاقوں کا فضائی جائزہ لیا ہے۔ حیدرآباد میں لطیف آباد کے مقام پر ریلیف اور میڈیکل کیمپ بنادیا گیا ہے۔ متاثرہ افراد کو کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی میں مون سون کے سیزن کے دوران بارشوں کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحقپاکستان کے سب سے بڑے شہر اور ملک کے معاشی حب کراچی میں رواں سال مون سون کے سیزن کے دوران
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کراچی میں نالوں کی صفائی، منصوبے کی تکمیل ایک سال میں ہوگی: اسد عمرکراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل،نالوں کی صفائی کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے منصوبے کا جائزہ لیا۔۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

سعودی عرب کی پچھلے سال کے مقابلے میں تیل کی برآمدات میں 55 فی صد کمیسعودی عرب کی پچھلے سال کے مقابلے میں تیل کی برآمدات میں 55 فی صد کمی SaudiArabia Aramco OilExports Reduce Petroleum Oil Petrol Export June KingSalman saudiarabia KSAMOFA Aramco
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کراچی ، محرم کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات شروعکراچی میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات شروع کردیئے گئے ، جلوس کی مرکزی گزرگاہ کو سیل کرنے کے لئے کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

بارش کے بعد کراچی میں مسائل: کہیں پانی نکل گیا تو کہیں حالات جوں کے توں
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کراچی :محرم کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات شروعکراچی :محرم کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات شروع Karachi MuharramSecurity muharram1442 SindhGovt PPPGovt Muharram SindhCMHouse MuradAliShahPPP sindhpolicedmc
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »