کراچی: عید الاضحیٰ اور بارشوں کو کئی روز گزر گئے، شہر میں صفائی نہ ہو سکی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کراچی: عید الاضحیٰ اور بارشوں کو کئی روز گزر گئے، شہر میں صفائی نہ ہو سکی مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu Karachi

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں کچرے کے ڈھیر کا مسئلہ حل نہیں ہوا تھا کہ بارشیں شروع ہوئیں اور پھر بقر عید آ گئی، جس کے باعث کچرے اور گندگی میں مزید اضافہ ہوا۔شہر میں تا حال صفائی نہیں ہو سکی ہے، متعدد علاقوں میں گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں جن کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملیر الفلاح، ملیر سعود آباد، بلدیہ ٹاوٴن، اتحاد ٹاوٴن اور اورنگی ٹاوٴن میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔ ادھر ناظم آباد اور نارتھ کراچی، مسلم ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بھی گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں، متعدد علاقوں میں سیوریج لائن اوور فلو ہونے کے باعث گندے پانی کے تالاب نظر آتے ہیں۔بیش تر علاقوں میں ہزاروں ٹن کچرا گلیوں اور چوراہوں پر تا حال موجود ہے، نکاسیٔ آب کا کام مکمل نہ ہونے کے باعث مچھروں کی افزایش میں بھی اضافہ ہوا، ماڈل کالونی ریلوے اسٹیشن کچرا کنڈی میں تبدیل ہو گیا۔

ادھر بلدیاتی اور سندھ حکومت کے مابین اختیارات کی جنگ چل رہی ہے، جس کے باعث کراچی سے کچرا اور آلائشیں نہ اٹھائی جا سکیں، موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر میں 13 ہزار ٹن کچرا نکلتا ہے، 8 ہزار ٹن بہ مشکل اٹھایا جاتا ہے۔ بتایا گیا کہ شہر میں بارش کے دوسرے سلسلے کے بعد سے کچرا اٹھانے کا کام بند تھا، ڈی ایم سیز اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آلائشیں اور کچرا اٹھانے میں نا کام رہیں، لینڈ فل سائٹس کے داخلی و خارجی راستے کیچڑ اور پھسلن کے باعث بند تھے۔ روزانہ اٹھایا جانے والا 8 ہزار ٹن کچرا بھی 4 دن سے نہیں اٹھایا جا رہا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کوئٹہ میں مسجد میں دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درجکوئٹہ :کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق کچلاک کی کلی قاسم جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ جاں بحق شخص کے رشتہ دار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں […]
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

کھائی میں گرے گھوڑے کو نکال لیا گیاگڑھے میں پھنسے گھوڑے کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکال لیا گیا ويڈيو لنک: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

سری لنکا کو ’’ویمن مالنگا‘‘ کی صورت میں نیا ٹیلنٹ مل گیا - ایکسپریس اردومقامی اسپانسر کی مدد سے ٹیلنٹ ہنٹ مہم میں مالنگا جیسی بولنگ کی خصوصیات رکھنے والی ایک خاتون کرکٹر سامنے آئی ہیں۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

حساس بیان پر ذاکر نائیک کو ملائیشیا میں بھی تفتیش کا سامناکوالالمپور: بھارت کے معروف مبلغ ذاکر نائیک کی جانب سے مبینہ طور پر دیے گئے حساس ریمارکس دینے پر انہیں ملائیشیا بھی تفتیش سامنا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

’بحران میں کشمیریوں کو مہروں کی طرح استعمال نہ کیا جائے‘ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

’بحران میں کشمیریوں کو مہروں کی طرح استعمال نہ کیا جائے‘ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »