کراچی میں طوفان اور بارش کا خطرہ، ایئرپورٹ پر حفاظتی انتظامات مکمل

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کراچی میں طوفان اور بارش کا خطرہ، ایئرپورٹ پر حفاظتی انتظامات مکمل ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کا موسم بھی تبدیل ہونا شروع ہوگیا، کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے بعد بوندا باندی شروع ہوگئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں بارش اور آندھی کا سبب بن رہا ہے جس کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز بارشیں شروع ہوجائیں گی۔

سول ایوی ایشن نے تیزبارشوں کی پیش گوئی کے بعد ایئرپورٹس پر تمام انتظامات مکمل کرلیے، ایئرپورٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے محکمہ فائر کو بھی ہائی الرٹ کردیا ہے۔ ایئرپورٹ مینیجر نے جاری بیان میں کہا کہ بارشوں کی پیش گوئی اور ممکنہ طور پرتیز ہواوں کے چلنے کے امکان کے حوالے سے جناح ٹرمینل اور ٹرمینل ون پر اقدامات کیے گئے ہیں، کچھ طیاروں کو ہواوں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کردئے گئے ہیں۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران فضائی سفر کو محفوظ بنانے کےلیے اقدامات کیے گئے جبکہ چھوٹے طیاروں اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ اضافی وزن بھی لگادئیے گئے۔ خیال رہے کہ کراچی کے شمالی اور غربی علاقوں میں 40 سے 44 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چل رہی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی میں کل طوفان اور سیلاب کا خطرہمحکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسیوں کو کل طوفان اور سیلاب کے خطرے سے خبردار کر دیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں مون سون کی آمد، مٹی کا طوفان اور بوندا باندیکراچی : شہر میں گرد آلود تیز ہوائیں اور مٹی کا طوفان چلنا شروع ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کل شام تک شہر میں داخل ہوجائے گا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں نشہ کر کے گاڑیاں چرانے والے 2 لڑکوں اور ایک لڑکی کی کہانیکراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ماڈل پولیس سٹیشن فیروز آباد کی پولیس نے دو لڑکوں اور ایک لڑکی کو گرفتار کیا ہے جو نشے کے عادی تھے اور گاڑیاں چوری کرتے تھے۔ ویب
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سول اسپتال کراچی میں کورونا میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جاں بحق - ایکسپریس اردوڈاکٹر آفتاب میمن آئی سی یو میں زیر علاج تھے، کورونا سے 98 ملازمین متاثر ہو چکے، اسپتال انتظامیہ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کراچی میں غربی اور جنوبی کے بعد ضلع شرقی میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب، اگلے ہفتے بارشوں کی پیش گوئیکراچی میں آج درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »