کراچی : بارش کے بعد ’’کے الیکٹرک‘‘ کے 170 فیڈرز ٹرپ

  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کراچی میں تین روز سے جاری ہیٹ ویو الرٹ کے بعد آج دوپہر بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تاہم کے الیکٹرک کے 170 فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی

کراچی میں تین روز سے جاری ہیٹ ویو الرٹ کے بعد آج دوپہر بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تاہم کے الیکٹرک کے 170 فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کراچی میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں 170 فیڈرز ٹرپ ہونے سے بند ہونیوالی بجلی کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہوسکی، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیوکراچی، سرجانی ٹاؤن، ملیر، شاہ فیصل کالونی، اسکیم 33، گلشن معمار متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث متاثرہ علاقوں میں بجلی کی جلد بحالی کیلئے عملہ فیلڈ میں موجود ہے، کورنگی، گلشن، بہادر آباد کے کچھ متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے، بلدیہ، جوہر، بن قاسم اور نارتھ کراچی کے کچھ علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بارش کے دوران شہری احتیاط برتیں، بجلی کے انفراسٹرکچر، پولز اور پی ایم ٹیز کے قریب نہ جائیں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول نہ کیا جائے، کنڈے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں جولائی اور اگست میں ہونیوالی بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارشہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور شہر میں دو روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

شہر کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارشکراچی میں سخت گرمی کے بعد بادل چھا گئے، کچھ علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کا آغاز ہوگیا
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارشکراچی کے مختلف علاقوں میں بارش تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں 25 ستمبر کو ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان - ایکسپریس اردو26 سے 29 ستمبر تک کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری اور سمندری ہوائیں بند ہونے کا خدشہ ہے، چیف میٹرولوجسٹ Karachi Ko Islamabad He Lay Jao
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کراچی میں 25 اور 26 ستمبر کو ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکانکراچی : بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ طوفان کی شکل اختیار کرگیا، طوفان سے کراچی کوئی خطرہ What about PakVsSL
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کراچی میں شدید گرمی، بجلی کی طلب بڑھ گئی، کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا عندیہ دیدیاکراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ بجلی کی طلب بتیس سو میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دو سو میگاواٹ کا شارٹ فال برقرار رہا تو لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑے گی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »