کراچی میں کورونا شرح سب سے زیادہ، 22.65 فیصد ریکارڈ

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 22 اعشاریہ 65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یہ بھی پڑھیئے: DailyJang

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 22 اعشاریہ 65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 33 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 234 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی شرح 0 اعشاریہ 32 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں کورونا وائرس کے 315 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 1 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ بھر میں اس دوران کورونا کے 4 ہزار 217 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 260 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 85 فیصد ہو گئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔