کراچی کے ہر ضلع میں کام ہو رہا ہے، شہر کو اس کا جائز مقام دلا کر رہیں گے، مرتضیٰ وہاب

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

وسائل کو دیانت کے ساتھ استعمال کر رہے ہیں، شہر میں سیاسی استحکام لانے کی ضرورت ہے، مرتضیٰ وہاب تفصیلات جانیے: DailyJang Karachi PPP

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کلفٹن دو تلوار اور کیماڑی میں 9 تعمیر شدہ سڑکوں کا افتتاح کردیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ باتیں کرتے رہیں گے، سیاسی جماعتوں کا حق ہے کہ وہ الیکشن میں جانے نہ جانے کا فیصلہ کریں، ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ بلدیاتی نظام کی بہتری کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ اپنے کارکنان کو یاد رکھتی ہے، کراچی سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جو وسائل تھے اس کو دیانت کے ساتھ خرچ کیے، بلدیاتی ادارے اب کام کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، کراچی میں ایک ہزار ملی میٹر بارش میں بلدیاتی اداروں نے کام کیا، کراچی میں 31 دسمبر تک تباہ حال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کر رہے ہیں۔ شاہراہ ایران دو تلوار سے باغ ابن قاسم تک تعمیر کی گئی ہے۔ بارشوں کے بعد جو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی تھیں، انہیں درست کرلیا گیا ہے۔ ضلع جنوبی کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات