کراچی میں گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ، دیواریں گرنے اور دیگر واقعات میں 5 افراد جاں بحق

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، درخت گرنے سے 2 رکشوں اور چائے خانے کو بھی نقصان پہنچا

کراچی میں گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ باعث درخت اور کھمبے اکھڑ گئے جبکہ شہر میں دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے قریب گھر کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔اس کے علاوہ کنیز فاطمہ سوسائٹی، گلشن معمار اور شیرشاہ میں دیواریں گرنے سے 3 افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ لانڈھی میں بجلی کے تار گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک شخص دم توڑگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مواچھ گوٹھ بلدیہ میں چھت کا کچھ حصہ گرگیا جس کے باعث خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ اورنگی ٹاؤن میں بھی بجلی کا کھمبا گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق تین ہٹی کے مقام پر تیز ہوا سے درخت گرگیا جس کے باعث 2 رکشے اور چائے خانے کونقصان پہنچا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواؤں کی رفتار 63 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔