کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

متاثرہ علاقوں میں صرف کریانہ اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولی جاسکیں گی۔

کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انتظامیہ نے ضلع کورنگی اور ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے نقل وحرکت پر پابندی کردی، تاہم صرف کریانہ اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولی جاسکیں گی۔

15 اکتوبر تک کورنگی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا حکمنامہ جاری کردیا گیا جن میں کورنگی نمبر2 یوسی 33، شاہ فیصل کالونی یوسی 4، ماڈل کالو نی یوسی 1، الفلاح سوسائٹی ،شادمان ٹاور ملیر، قائد پارک ملیر سے متصل گلی اور درخشاں سوسائٹی ملیر شامل ہیں۔ ضلع شرقی کے بھی 5مقامات پر 17اکتوبر تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جن میں المصطفی اپارٹمنٹ گلشن اقبال، عسکری 4 گلستان جوہر، بلاک 13 گلستان جوہر، الخیج ٹاؤن شہید ملت روڈ ، مارٹن کوارٹر اور الخالد ٹاور شامل ہیں۔

شہر کے نجی دفاتر میں بھی کورونا کے شکار مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ ڈیفنس فیز 5کے نجی بینک کی برانچ میں 5ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس پر ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے بینک کی برانچ غیر معینہ مدت کےلئے بند کرادی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہکراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

کراچی کےمزیدمتاثرہ علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویزضلع وسطی اور ضلع شرقی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو کورونا سے متاثرہ علاقوں کی فہرست بھیج دی جس میں متاثرہ علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی گئی ہے
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

کراچی : باپ کے قتل میں ملوث بیٹا ڈرامائی انداز میں گرفتارسفاک بیٹا 80 سالہ باپ کو قتل کرکے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرانے کلفٹن تھانے پہنچ گیا، پولیس نے کمال ہوشیاری سے ملزم سے سچ اگلوالیا۔کراچی کے علاقے کلفٹن
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کراچی : باپ کے قتل میں ملوث بیٹا ڈرامائی انداز میں گرفتارکراچی : باپ کے قتل میں ملوث بیٹا ڈرامائی انداز میں گرفتار Karachi MurderCase Son InvolvedInMurder Father SindhPolice SindhCMHouse MuradAliShahPPP KarachiPolice15 sindhpolicedmc
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گامحکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پشاور خیبرٹیچنگ ہسپتال میں کورونا سے ڈاکٹر دوست محمد جاں بحقپشاور خیبرٹیچنگ ہسپتال میں کورونا سے ڈاکٹر دوست محمد جاں بحق Peshawar KhyberTeachingHospital Doctor Die Infected DostMuhammad DeadlyVirus KhyberPakhtunkhwa cmkpkmehmoodkha KPGovernment ndmapk Asad_Umar pid_gov
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »