کتوں کے ذریعے کورونا وائرس کی تشخیص کا تجربہ کامیاب

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ابوظبی: (ویب ڈیسک) ابوظبی کے ماہرین نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کتوں کی مدد لینے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

‘کے مطابق وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے پولیس کی مدد کرنے والے سراغ رساں کتوں کی خدمات حاصل کیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کتوں نے سونگھ کر متاثرہ افراد کی نشاندہی کی۔ کتوں کے ذریعے کورونا کی تشخیص کے تجربے کی کامیابی کے بعد ہمیں بہت زیادہ مدد ملے گی اور معاشرے کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات تمام شعبوں میں بہترین طریقوں کو اپنانے میں ہمیشہ سرفہرست رہا ہے۔ وزارت داخلہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں مشتبہ افراد کے نمونے حاصل کیے گئے اور پھر انہیں کتوں کو سونگھایا گیا جس کے نتائج موقع پر ہی معلوم ہوگئے۔ماہرین کے مطابق کتوں کو مشکوک افراد دکھائے بغیر یہ نمونے سنگھائے گئے تو فوری طور پر نتائج سامنے آئے جو بڑی کامیابی ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے نائن پولیس ان کتوں کو روایتی طور پر حساس معاملات کی حفاظت اور نگرانی میں استعمال کرتی ہے۔ فیلڈ تجربات متحدہ عرب امارات کے پولیس جنرل کمانڈرز، وزارت صحت و کمیونٹی ڈویلپمنٹ، فیڈرل کسٹم اتھارٹی، ابوظبی اور دبئی میں کسٹمز کے محکمے، ابوظبی اور دبئی کےصحت حکام اور وزارت داخلہ کے تعاون سے متعدد اہم اور صحت کے مقامات پر کئے گئے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ تحقیق کے دوران کووڈ 19 کے مبینہ کیسز کی کھوج میں مجموعی طور پر درستگی کی شرح تقریبا 92 فیصد رہی۔ اب ان کتوں کو تپ دق اور ملیریا جیسی دوسری متعدی بیماریوں کی تشخیص کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آرمی چیف کی کورونا وباء کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریفآرمی چیف کی کورونا وباء کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف ISPR COAS Lauds Steps Taken Curb Spread Coronavirus OfficialDGISPR PakArmy Pakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

آرمی چیف کی کورونا وباء کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریفآرمی چیف کی کورونا وباء کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف Read News ArmyChief OfficialDGISPR PakArmy PakistanFightsCorona
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

امریکا: ٹک ٹاک میں بچوں کی رازداری کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقاتامریکا: ٹک ٹاک میں بچوں کی رازداری کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات USA TikTok China
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

آئی ایم ایف کی مالی سال 2021 میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کی پیشگوئیآئی ایم ایف کی مالی سال 2021 میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کی پیشگوئی imf_pakistan pid_gov
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کتوں کے ذریعے کرونا کی تشخیص کا کامیاب تجربہکتوں کے ذریعے کرونا کی تشخیص کا کامیاب تجربہ ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کورونا کے سبب بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانیوں کی کہانی - Opinions - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »