کابل: افغان طالبان کے حملے، غیر ملکی اہلکار سمیت 38 افراد ہلاک

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان کو امن پیغام کا عندیہ ملنے کے باوجود حملے جاری ہیں، متعدد کارروائیوں کے دوران غیر ملکی اہلکار سمیت 38 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان دارالحکومت کابل سمیت مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں سکیورٹی اہل کاروں سمیت 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، حملوں میں اقوام متحدہ کے اہل کار کی ہلاکت بھی شامل ہے، کابل میں اقوام متحدہ کی گاڑی پردستی بم حملے میں اقوام متحدہ کا اہلکار ہلاک اور 5 شہری زخمی ہوئے تھے۔

بعد ازاں سیکورٹی اہل کاروں نے ریسکیو آپریشن کرکے علاقے کو کلیئر کیا۔ دایکندی میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر طالبان کے حملے میں 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 20 طالبان بھی مارے گئے۔ دریں اثنا فرح صوبے میں فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ افغانستان کے دیگر صوبوں میں طالبان اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 29 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔

یاد رہے کہ افغانستان میں امن واستحکام کی خاطر امریکی صدر نے طالبان سے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے، گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کا ارادہ طالبان کی قید سے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کی رہائی کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ افغان امن عمل میں امریکا اور طالبان کے وفود کے مابین متعدد ملاقاتوں کے بعد معاہدے کے نکات کو حتمی شکل دی جاچکی تھی، تاہم محض معاہدے پر دستخط سے پہلے افغانستان میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر نے ٹوئٹر پر طالبان سے تمام مذاکرات کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کسی کے خلاف نہیں ہیں: اسد عمرچین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کسی کے خلاف نہیں ہیں: اسد عمر AsadUmar PressConference Pakistan China pid_gov MoIB_Official Asad_Umar PTIofficial
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

طالبان کے ساتھ ایک معاہدے کیلئے کوششیں کررہے ہیں.امریکی صدرطالبان کے ساتھ ایک معاہدے کیلئے کوششیں کررہے ہیں.امریکی صدر Afghan Taliban USA realDonaldTrump Agreement
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

افغانستان میں طالبان کے دو حملے؛ غیرملکی شہری اور 11 سیکیورٹی اہلکار ہلاک - ایکسپریس اردوکابل؛ اقوام متحدہ کی گاڑی پر خودکش حملہ، غیر ملکی سمیت 4 پولیس اہلکار ہلاک 200 طالبان کا چیک پوسٹوں پر قبضہ، 8 اہلکار ہلاک متعدد زخمی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

طالبان کے حملے، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 38 افراد ہلاککابل: امریکی صدر کی جانب سے مذاکرات کا عندیہ دینے کے باوجود طالبان کے حملے نہ رکے، متعدد شدت پسند کارروائیوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 38 افراد ہلاک ہوگئے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

یاسر کے کینگروز دیس میں پہلی بار 4 شکار، سٹیو سمتھ کے اعصاب پر سوارBEKAR BOWLING 500+ score karwa ke 4wickets kis kaam ki nikalo inko
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

طلال چوہدری کی سزا کے خلاف نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرراسلام آباد : سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجربینچ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی سزا کےخلاف نظرثانی درخواست پر 28نومبر کو سماعت کرے گا، لاھور ہائی کورٹ میں؟ Obviously inLOHAR COURT
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »