چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ آج پاکستان پہنچے گی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 37 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ آج پاکستان پہنچے گی ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ آج خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد آئے گی ، دوسری کھیپ سائینو فارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوزز پر مشتمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے تاحال کورونا ویکسین کی چار کھیپ پاکستان آ چکی ہیں جبکہ چین سے 5 لاکھ ڈوزز کی چھٹی کھیپ ایک اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی، پاکستان نے سائینو فارم سے کورونا ویکسین کی 5 ملین ڈوزز کی خریداری کی ہے۔ گزشتہ روز چین سے خرید ی گئی کین سائینو ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی ، ویکسین کمرشل پرواز پر نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچائی گئی، کین سائینو کورونا ویکسین کی کھیپ ساٹھ ہزارڈوز پر مشتمل تھی۔

کونویڈیسا چینی کمپنی کین سائینو بائیولوجکس کی تیارکردہ ہے، چین سے ویکسین کی چوتھی کھیپ چھبیس مارچ کو اسلام آباد پہنچنا تھی تاہم ناگزیروجوہات کی بنا پر ویکسین کی آمدمیں تاخیر ہوئی۔ ویکسین کوای پی آئی کےمرکزی ویئرہاؤس منتقل کیاجائےگا،کین سائینو کی تیارکردہ کونویڈیسا نامی سنگل ڈوز ویکسین ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات