چیئرمین نیب نے متعدد کیسز کا دائرہ کار وسیع کرنے کا حکم دے دیا

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو ترجیحی بنیاد پر دیکھا جا رہا ہے، جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور میں اہم اجلاس کے دوران میگا کرپشن کیسز سمیت دیگر کیسز پر بریفنگ لی۔ جن کیسز کی تفتیش مکمل ہو چکی، ان کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں فائل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں ہاؤسنگ سیکٹر میں فراڈ اور لوٹ مار کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے جاری میگا کرپشن کے کیسز کو بروقت منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ ڈی جی شہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہور کی تاریخی کارکردگی ہے۔ ہاؤسنگ سیکٹر میں لوٹ مار کرنے والوں سے لوٹی گئی اربوں روپے ریکور کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ہائوسنگ سیکٹر میں جاری کیسز میں نیب لاہور کے کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ دو سالوں میں ریکارڈ ریکوری اور بڑے کیسز میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

اجلاس میں ڈبل شاہ کیس اور ہاؤسنگ سیکٹر میں نیب لاہور کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ نیب کے مطابق ڈبل شاہ کے خلاف نیب نے بروقت اقدامات کر کے ایک ارب 5 کروڑ کی رقم ملزمان سے برآمد کرکے متاثرین کے حوالے کی ہے۔ نیب لاہور کے اس اقدام سے نیب پر اعتماد میں بھرپور اضافہ ہوا ہے۔ نیب لاہور نے دو سالوں میں ہاؤسنگ سیکٹر کے 54 ہزار متاثرین کو ان کے حقوق واپس دلوائے جو انتہائی قابل تعریف ہیں۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد روکنے کے لئے عوام کو ان کی بروقت نشاندہی کرنی چاہیے۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف ریگولیٹرز کو بھی اپنا کردار مئوثر انداز میں ادا کرنا چاہیے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نیب نے چند ماہ میں 71 ارب کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی، چیئرمین نیبتفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے لاہور میں نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف 50 کروڑ کی رقم بینک اکاؤنٹ سے برآمد کی
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نیب کا متعدد انکوائریز بند، نئی تحقیقات شروع نہ کرنے کا فیصلہ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

نیب کا متعدد انکوائریز بند، نئی تحقیقات شروع نہ کرنے کا فیصلہ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

نیب کا متعدد انکوائریز بند، نئی تحقیقات شروع نہ کرنے کا فیصلہ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

میگا کرپشن کے مقدمات فیس نہیں، کیس کی پالیسی پر دیکھے جارہے ہیں ، چیئرمین نیبلاہور : چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے ،میگاکرپشن کے مقدمات فیس نہیں کیس کی پالیسی پردیکھے جارہے ہیں ،
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نیب اجلاس: میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کی منظوریلاہور (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »