پی ٹی آئی رہنما نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی کی خبروں کی تردید کر دی

  • 📰 NeoNewsUR
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پی ٹی آئی رہنما نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی کی خبروں کی تردید کر دی

لاہور: پنجاب کابینہ سے مستعفی ہونے والے وزیر حسنین دریشک نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے تلخ کلامی کی خبروں کی تردید کر دی ، کہتے ہیں استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دیا ۔

اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا اپنے لیڈر عمران خان کے نظریے اور فیصلوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا ۔ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ میرے لئے قابل احترام ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔ میں نے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔ میں اپنے لیڈر عمران خان کے نظریے اور فیصلوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا۔December 17, 2022

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر حسنین بہادر کی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی تھی ، صوبائی کابینہ اجلاس میں متعدد وزرا ایک ہی وقت میں بات کرنا چاہتے تھے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو سردار حسنین بہادر برا مان گئے اور احتجاجاً کابینہ کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے ۔

اجلاس کے دوران حسنین بہادر دریشک نے دھمکی دی کہ میں پھر اجلاس سے چلا جاتا ہوں اور استعفی دے دیتا ہوں ، جس کے بعد آج حسنین بہادر دریشک نے کابینہ کو اپنا استعفی ارسال کر دیا ۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 20. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات