پی ٹی آئی کی طرف سے سوشل میڈیا پرمنفی مہم چلائی جا رہی ہے: فیاض چوہان

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

تفصیلات جانیے:

راولپنڈی میں رہنما استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت 9 مئی کے پُر تشدد واقعات میں ملوث ہے اور رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے ، پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا پر منفی سرگرمیاں کرتے تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملٹری کورٹس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ، جس پر پی ٹی آئی اور چیئرمین کی طرف سے سوشل میڈیا پر منفی مہم چلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ ملٹری کورٹس سے متعلق غلط بیانی کر رہے ہیں، اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ آئین اور قانون کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں ، یہ دو لوگ قانون اور وفا کا درس دے رہے ہیں، اعتزاز احسن نے وکلا کو جھانسا دیا، فارن فنڈنگ تحریک کو اعتزاز احسن نے کامیاب کیا، افتخار چوہدری کے خلاف اعتزاز احسن نے ہی الزامات لگائے اور پھر وہ قوم کے جذبات سے کھلواڑ کرکے افتخار چوہدری سے الگ ہوئے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اعتزازاحسن اور لطیف کھوسہ کی پہچان پیپلز پارٹی اور ذوالفقار علی بھٹو ہے، بینظیر بھٹو نے اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کو عزت دی، پیپلز پارٹی نہیں چھوڑتے مگر اس کی پالیسی کے خلاف پوری کمپین کرتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ اپنی پارٹی سے غداری کر کے لوگوں کو وفا کا درس دے رہے ہیں ، اعتزازاحسن پہلے پیپلز پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں ، جو پیپلزپارٹی کا وفادار نہیں ہوا وہ پی ٹی آئی کا وفادار کیسے ہوسکتا ہے ۔

فیاض الحسن چوہان کامزید کہنا تھا کہ کیا پاکستان میں ملٹری کورٹس پہلی دفعہ بن رہی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں 27 سویلین افراد کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلے ہیں ۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

انڈیا کی صدر کے ساتھ مندر میں مبینہ ناروا سلوک: ’پہلے بھی ایک دلت صدر کی توہین کی گئی تھی‘ - BBC News اردوانڈیا کی صدر کی وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مندر نے ’انتہائی مقدس حصے‘ کے باہر کھڑے ہو کر عبادت کر رہی ہیں، مندر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ صرف وہی لوگ مندر کے مقدس مقام میں پوجا کر سکتے ہیں جن کو ہم ’مہاراجہ‘ کے طور پر ورن (مدعو) کرتے ہیں۔۔۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ڈی جی آئی ایس پی آر: تحقیقات سے ثابت ہوا 9مئی کی منصوبہ بندی چند ماہ سے جاری تھیراولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے ثابت ہوا 9مئی کی منصوبہ بندی چند ماہ سے جاری تھی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ 9 مئی لیبر کی حاضری کا ریکارڈ طلبسیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ورلڈکپ میچز کیلئے قومی ٹیم بھارت جائیگی یا نہیں؟ پی سی بی کا مؤقف سامنے آگیاورلڈکپ میچز کیلئے قومی ٹیم بھارت جائیگی یا نہیں؟ پی سی بی کا مؤقف سامنے آگیا مزید تفصیلات ⬇️ WorldCup23 Schdule Announced Pakistan India PCB
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا12 گھنٹوں میں 21 رہنماؤں نے راہیں جدا کرلیںپاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، گزشتہ 12 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے مزید 21 رہنماؤں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

اٹلی کو دنیا کے 7 عجائبات میں شامل عمارت کی دیوار پر نام لکھنے والے شخص کی تلاشیہ واقعہ 23 جون کو پیش آیا تھا اور سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »