پی ٹی آئی رہنماؤں پر کون سے مقدمات درج ہیں اور رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کی وجہ کیا ہے؟ - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

گرفتاری، ضمانت پر رہائی اور پھر گرفتاری۔ تحریک انصاف کے کس رہنما کو کس کیس میں ضمانت مل رہی ہے اور رہائی کے فوراً بعد انھیں دوبارہ کس مقدمے میں گرفتار کیا جا رہا ہے؟

تحریک انصاف کے کس رہنما کو کس کیس میں ضمانت مل رہی ہے اور رہائی کے فوراً بعد دوبارہ کس مقدمے میں گرفتار کیا جا رہا ہے؟ یہ وہ بنیادی سوال ہے جو پچھلے چند روز سے سوشل میڈیا پر پوچھا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ گرفتار ہونے والے رہنماؤں کے اہلخانہ اور وکلا بھی یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں ’اب کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے؟‘

دوسری جانب تحریک انصاف کی وہ مرکزی قیادت جو اگرچہ خود تو مظاہروں میں شریک نہیں تھی انھیں بھی نقضِ امن یعنی ایم پی او کے قانون کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گذشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ مرکزی رہنماؤں کے علاوہ ان کی جماعت کے لگ بھگ ساڑھے سات ہزار افراد اس وقت زیر حراست ہیں۔ تاہم حکام کی جانب سے گرفتار کیے گئے افراد کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

مختلف شہروں میں درج ہونے والے کئی مقدمات اسے بھی ہیں جن میں پوری پوری لیڈرشپ کو نامزد کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے گرفتار ہونے والے زیادہ تر رہنماؤں کے خلاف ایم پی او کے تحت کارروائی کی گئی ہے مگر دیگر مقدمات نئے سامنے آنے والے شواہد کی بنیاد پر درج کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے 17 مئی کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرفتار افراد میں سے آرمی ایکٹ کے تحت کس کے خلاف مقدمات چلیں گے اس کا فیصلہ قانون اور شواہد کی روشنی میں کیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کسی بے گناہ شخص کو مقدمات میں نہیں الجھائے گی۔اس معاملے پر بی بی سی گفتگو کرتے ہوئے قانونی ماہر اور وکیل اسد جمال کا کہنا تھا کہ ’اس وقت زیادہ تر لوگوں کو ایم پی او کے تحت پکڑا گیا ہے اور یہ قانون پاکستان بننے سے بھی پہلے استعمال ہوتا آ رہا...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سنجے گنگوانی کاپارٹی چھوڑنے کااعلانپاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کے بعد پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے،پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کااعلان کردیا۔
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

حکومتی اتحادی بی این پی مینگل کے سربراہ کا شیری مزاری کی رہائی کا مطالبہاسلام آباد : حکومتی اتحادی بی این پی مینگل کے سربراہ نے پی ٹی آئی رہنما شیری مزاری کی رہائی کا مطالبہ کردیا اور ان کے ساتھ رویےکی مذمت کی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

9 مئی کے احتجاجی مظاہروں اور توڑ پھوڑ کے واقعات پر شاہد آفریدی نے بالآخر خاموشی توڑ دی9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

آرمی ایکٹ کے تحت تفتیش لاہور میں درج دونوں مقدمات میں عمران خان نامزدآرمی ایکٹ کے تحت تفتیش، لاہور میں درج دونوں مقدمات میں عمران خان نامزد Islamabad PTI ImranKhan Investigation ArmyAct PTIofficial ImranKhanPTI GovtofPakistan Pakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارذرائع کے مطابق ملیکہ بخاری کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات جانیے: DailyJang PTI
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات ممکن نہیں: اٹارنی جنرلجوکچھ ایک ہفتے سے ہو رہا ہے ایسے میں پی ٹی آئی سے بات چیت مشکل ہے، حالات بہتر ہونے پر مذاکرات کے لیے سوچا جاسکتا ہے، منصور عثمان
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »