پی آئی اے ایئرہوسٹس کا کارنامہ، بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئیں

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ایئر لائن ذرائع کے مطابق ٹورنٹو پرواز پر پی آئی اے کی فضائی میزبان سمیرا پاسپورٹ کے بغیر ہی کینیڈا پہنچ گئیں، یہ واقعہ 15 مارچ کا ہے، ایئرہوسٹس کی ڈیوٹی اسلام آباد ٹورنٹو پرواز پی کے 781 پر تھی۔

کراچی: پی آئی اے ایئرہوسٹس انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئیں، جس پر قومی ایئرلائن پر جرمانہ کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ایئرہوسٹس نے اسلام آباد سے ٹورنٹو کا سفر جنرل ڈکلیئریشن کی دستاویزات پر کیا، بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچنے پر پی آئی اے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرہوسٹس کے کینیڈا میں رک جانے اور سیاسی پناہ طلب کرنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں، بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچنے کی وجہ سے پی آئی اے پر 250 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے پے در پے کئی فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں امیگریشن کے لیے غائب ہو جانے کی وجہ سے اس تازہ واقعے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 برسوں میں پی آئی اے کے 10 سے زائد فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا ہو چکے ہیں۔محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری ، آئی ایم ایف نے پلان طلب کرلیااسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر پلان طلب کرلیا، آئی ایم ایف کو نجکاری کیلئے بینکوں اور حکومت کے درمیان قرض ٹرم شیٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا معائنہ ، ذاتی معالج ڈاکٹر ثمینہ نیازی اڈیالہ جیل پہنچ گئیںراولپنڈی : ذاتی معالج ڈاکٹر ثمینہ نیازی نے بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا معائنہ مکمل کرلیا ، ذاتی معالجہ معائنے کی رپورٹ علیمہ خان کوپیش کریں گی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

گلوکار اے پی ڈھلون کا ابوظہبی کی مسجد کا دورہ، تصاویر وائرلمعروف بھارتی ریپر و گلوکار امرت پال سنگھ ڈھلون المعروف اے پی ڈھلون نے متحدہ عرب امارات کی مسجد کا دورہ کرنے کی تصاویر شیئر کی ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہوگی: وزیر خزانہاسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی پھر باقی اداروں کو دیکھیں گے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

فضل الرحمان نےلانگ مارچ کافیصلہ کرلیا تو حکومت چلی جائے گی، فواد چوہدریاسلام آباد : سابق رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نےلانگ مارچ کافیصلہ کرلیا تو حکومت چلی جائے گی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

محسن نقوی آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کیلئے جمعرات کو دبئی جائیں گےمحسن نقوی پی سی بی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پہلی بار کسی آئی سی سی میٹنگ میں شریک ہوں گے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »