پڑھائی اور موسیقی میں گُم رہنے والے انیس الرحمان بلوچ لاپتہ: ’اٹھانے والوں نے جوتے پہننے کا بھی موقع نہیں دیا‘

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 98 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 43%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ انیس الرحمان کے رشتہ داروں نے ان کی جبری گمشدگی کے حوالے سے ان سے رابطہ کیا ہے اور اس کیس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پڑھائی اور موسیقی میں گُم رہنے والے انیس الرحمان بلوچ لاپتہ: ’اٹھانے والوں نے جوتے پہننے کا بھی موقع نہیں دیا‘بلوچستان کے ضلع خضدار کے نوجوان انیس الرحمان ایک ہفتہ قبل اس وقت لاپتہ ہو گئے جب وہ گھر سے لائبریری میں پڑھائی کرنے کے لیے نکلے تھے۔ انیس کے اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ گھر واپسی پر راستے میں ایک ہوٹل سے ان کو پانچ مسلح افراد زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ لواحقین سے درخواست لینے کے بعد ضابطہ فوجداری کی دفعہ 2/157 کے تحت انکوائری شروع کر دی گئی اور اس سلسلے میں ایک تفتیشی افسر بھی مقرر کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے انیس نے لائبریری کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا بنا رکھا ہے کیونکہ وہ اپنے وقت کا بڑا حصہ لائبریری میں ہی گزارتے ہیں۔

انیس الرحمان کے کزن بیبرگ بلوچ نے بتایا کہ تعلیم پر بھرپورتوجہ دینے کے ساتھ ساتھ انیس کو موسیقی کا بھی شوق ہے اور اس شوق کو پورا کرنے کے لیے کتابوں کے علاوہ ان کے کمرے میں ایک گٹار بھی ہوتا ہے اور وہ کتابوں کی طرح موسیقی میں بھی گم ہوتے ہیں۔عبدلواحد بلوچ نے بتایا کہ چار جون کو انیس الرحمان حسب معمول خضدار شہر میں لائبریری گئے تھے جہاں سے وہ گھر آنے سے پہلے دوستوں کے ساتھ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر واقع ایک ہوٹل پر رکے تھے کیونکہ وہ ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ چائے پینا چاہتے...

مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کے باوجود بلوچ یکجہتی کمیٹی کو دھرنا ختم کر کے اسلام آباد سے واپس بلوچستان کیوں آنا پڑا؟عبدالوحد بلوچ نے بتایا کہ انیس کی جبری گمشدگی سے نہ صرف ان کے والدین صدمے سے دوچار ہیں بلکہ پورا خاندان پریشان ہے۔ جہاں خضدار میں انیس کی بازیابی کے لیے احتجاج کیا گیا وہاں کوئٹہ شہر کے علاوہ ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر میں بھی جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔

انھوں نے فاروق کی جبری گمشدگی کا الزام کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پر عائد کیا تاہم ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورائیہ نے اس الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سی ٹی ڈی کے تحویل میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ سے دھرنے کے شرکا کے مذاکرات ہوئے جس میں لواحقین کو تین دن میں مثبت پیش رفت کی یقین دہانی پر دھرنے کو ختم کیا گیا۔ان واقعات کے حوالے سے جب حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انھیں ان مخصوص واقعات کے بارے میں تاحال معلومات نہیں۔ انھوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے ان کی تفصیل کوشیئر کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر خضدار عارف زرکون نے بتایا کہ انیس الرحمان کی گمشدگی کے حوالے سے ان کے خاندان کے افراد نے انتظامیہ سے رابطہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کنگنا رناوت کا ایک اور متنازع بیان، ریپ اور تھپڑ مارنے کو برابر قرار دیدیااداکارہ نے اپنی حمایت نہ کرنے والوں کو حسد نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئیامریکا اور دیگر اتحادی ممالک سمیت وزرا نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کو اپنے عزائم سے باز رہنے کا مشورہ دیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

وزیراعظم کی چینی صدر سے طویل ملاقات، سی پیک کی اپ گریڈیشن پر اتفاقصدرشی جن پنگ نے وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا اور عشائیے میں بھی باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کا ایک اور دور ہوا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں سے مزید 82 فلسطینی شہیداسرائیلی ٹینکوں، بلڈوزروں اور بکتربند گاڑیوں نے جبالیہ میں بےگھرافراد کے مراکز کا بھی محاصرہ کرلیا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم رہے گا24 گھنٹوں میں شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

’آؤ گے اپنے پیروں پر، جاؤ گے کاندھے پر‘، علی امین کا مزید ٹیکس دینے سے انکارقبضہ مسلط کرنے والے اور مینڈیٹ چوری کرنے والے پاکستان میں کہیں نہیں چھپ سکیں گے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سوات میں جلسے سے خطاب
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »