پولیس کا عبید اللّٰہ کاسی کے قاتلوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پولیس کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے مرکزی رہنماء ملک عبید اللہ کاسی کے اغواء اور قتل میں ملوث 5 ملزمان کو پشین میں پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔پڑھئے Mujeebullah97 کی رپورٹ: SamaaTV

Posted: Aug 8, 2021 | Last Updated: 55 mins agoپولیس کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک عبید اللہ کاسی کے اغواء اور قتل میں ملوث 5 ملزمان کو پشین میں پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے پشین میں موجود ملزمان کے کمپاونڈ پر کارروائی کی، اس دوران ملزمان نے نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے ملزمان جاں بحق جب کہ دیگر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت محمد حنیف، شاہ فہد م جمعہ گل،محمد اکرم اور محمد سلیم کے ناموں سے کی گئی ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء کے قتل واقع کی تحقیقات میں سائنسی تحقیقاتی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے کوئٹہ پولیس نے گزشتہ بروز جمعہ 6 اگست کو ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا، جس نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم اور اغواء اور قتل میں ملوث دیگر ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔ واضح رہے کہ ملک عبید اللہ کاسی کو 26 جون کی رات 8 بجے کے قریب کچلاک سے اغواء کیا گیا تھا، جس کے بعد تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا، رقم نہ ملنے پر ان کی لاش 5 اگست کو پشین سے ملی تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل کا معاملہ، ملزم کا ابتدائی بیان ریکارڈ
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا لاہور میں حال ہی میں کھولے گئے احساس رجسٹریشن ڈیسک کا دورہوزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے حال ہی میں کھولے گئے احساس رجسٹریشن ڈیسک کا جائزہ لینے کے لیے لاہور کا دورہ کیا۔ احساس فریم ورک کے تحت ،
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہHi
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی اطلاع نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں - ایکسپریس اردوپولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر اداکار کے گھر کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم ۔۔ممبئی پولیس کی دوڑیںبم سے متعلق اطلاع دینے والے شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔جس پر مقامی پولیس، انسداد دہشت گردی اسکواڈ، ریلوے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کی تلاش شروع
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

بلوچستان: پولیس کی کارروائی، رہنما اے این پی کے قتل میں ملوث 5 اغوا کار ہلاکNice
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »