پولیس خود کچے کے ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں، بچے کی بازیابی کیلئے جانے والے 3 اہلکار اغوا

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ڈاکوؤں نے تھانہ کشمور کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو دو پولیس اہلکاروں سمیت اغوا کر لیا

سستی کار خریدنے کےلیے اوباڑو پہنچنے والے پنڈی کے ٹیکسی ڈرائیور ارشد محمود کو کچے کے ڈاکوؤں نے قتل کردیا۔

کچے میں پولیس کا آپریشن جاری ہے کشمور میں ڈاکووں نے ایک ایس ایچ او کو دو اہلکاروں سمیت اغوا کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار اغوا کیے گئے بچے کی بازیابی کے لئےکچے کےعلاقے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق تھانہ کشمور کے ایس ایچ او گل محمد مہر کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والے بچے کی بازیابی کیلئے کچے میں گئے تھے کہ ڈاکوؤں نے ایس ایچ او گل محمد مہر، پولیس کانسٹیبل نبی داد منگی اور کانسٹیبل بوگیو نندوانی کو بھی اغوا کرلیا۔

6 سالہ بچہ فرحان سومرو ایک ماہ قبل کندھ کوٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔مغوی ایس ایچ او گل محمد مہر نے اپنے اغوا ہونے کی اطلاع بھائی کو دی۔خیال رہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں 6ماہ سے ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، ضلع کشمور سے میں 3ماہ کے دوران4 بچوں اور ایک خاتون سمیت 43شہریوں کو اغوا کیا گیاہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے پاس بڑے ہتھیار ہیں،کم وسائل کے باوجود پولیس نے کامیاب آپریشن کرکے 58 ڈاکو ہلاک کیے ، ایک مسئلہ سوشل میڈیا کے ذریعے ڈاکوؤں کے جھانسے میں آنا ہے ۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات