پولیس کی کارروائیاں ، چھالیہ اور تمباکو کے تاجروں کا سندھ ہائی کورٹ سے رجوع

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کراچی: پولیس کارروائی کیخلاف چھالیہ اور تمباکو کے تاجروں نے سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا، جس پر عدالت نے سندھ حکومت اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گٹکے اور ماوے کی آڑ میں چھالیہ اور تمباکو کے کاروبار کیخلاف کارروائی کے معاملے پر چھالیہ اور تمباکو کے تاجروں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

حسیب جمالی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ قانون گٹکا اور ماوا فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے بنایا تھا، پولیس نے چھالیہ اور تمباکو فروخت کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کرنا شروع کردیے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے،ہول سیلرزاور ریٹیلرز چھالیہ اورتمباکوکا مکسچربھی نہیں کرتے، جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ان سب چیزوں کو ملا کر ماوا اور گٹکا تو بنتا ہے۔

وکیل نے بتایا کہ سندھ میں گٹکا اور ماوا فروخت کرنے پرپابندی ہے، چھالیہ اورتمباکو فروخت کرنےپر نہیں، جو پولیس کو پیسے دےدےانہیں کوئی مسئلہ نہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل اور پولیس نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی، جس پر عدالت نے سندھ حکومت اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا بتایا جائے چھالیہ اور تمباکو کی فروخت پر نئے قانون کا اطلاق ہوتا ہے یا نہیں؟

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عام انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کا اہم اجلاس طلبذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ پولیس اجلاس کو عام انتخابات کے لیے صوبے کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول ملے گا یا نہیں ؟ بڑا حکم آگیالاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی فراہمی کا حکم دے دیا اور درخواست نمٹا دی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول ملے گا یا نہیں ؟ بڑا حکم آگیالاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی فراہمی کا حکم دے دیا اور درخواست نمٹا دی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاک بھارت میچ سے قبل تقریب میں کیا ہوا؟ کون موجود تھا؟ ویڈیو سامنے آگئیپاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈکپ کے میچ سے قبل تقریب میں کیا ہوا اور کس کس نے اپنی پرفارمنس کا جادو جگایا، اس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاک بھارت میچ سے قبل تقریب میں کیا ہوا؟ کون موجود تھا؟ ویڈیو سامنے آگئیپاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈکپ کے میچ سے قبل تقریب میں کیا ہوا اور کس کس نے اپنی پرفارمنس کا جادو جگایا، اس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرارلاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئینی و قانونی طور پر قابل عمل نہیں، سپریم کورٹ، معاملہ نیپرا کے اپیلیٹ ٹریبونل کو ارسال
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »