پنجابی زبان کے مقبول شاعر استاد دامن کی 35 ویں‌ برسی آج منائی جارہی ہے -

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پنجابی زبان کے مقبول شاعر استاد دامن کی 35 ویں‌ برسی آج منائی جارہی ہے ARYNewsUrdu

استاد دامن کا تذکرہ ہو تو جہاں ان کی سادہ بود وباش اور بے نیازی کی بات کی جاتی ہے، وہیں جرأتِ اظہار اور حق گوئی کی بھی مثال دی جاتی ہے۔ اس کثیرالمطالعہ اور خداداد صلاحیتوں کے حامل تخلیق کار کو پنجابی ادب کی پہچان اور صفِ اول کا شاعر کہا جاتا ہے۔

استاد دامن کا حافظہ قوی اور فی البدیہہ اشعار کہنے میں انھیں کمال حاصل تھا۔ ان کی شاعری عوامی جذبات کی ترجمان اور جذبۂ حبُ الوطنی سے آراستہ ہے۔ مصلحت سے پاک، کسی بھی قسم کے خوف سے آزاد اور عوامی لہجہ استاد دامن کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ ہے۔ جس طرح اردو میں فیض و جالب نے جبر اور ناانصافی کے خلاف نظمیں‌ کہیں اور لوگوں میں‌ شعور بیدار کیا، اسی طرح استاد دامن نے سیاسی جلسوں، عوامی اجتماعات میں پنجابی زبان میں اپنے کلام کے ذریعے استحصالی ٹولے اور مفاد پرستوں کو بے نقاب...

آج پنجابی ادب کے اس مقبول شاعر کی برسی ہے۔ استاد دامن کو دنیا سے رخصت ہوئے 35 برس بیت چکے ہیں، مگر ناانصافی، عدم مساوات اور جبر کے خلاف ان کے ترانے، نظمیں آج بھی گویا زندہ ہیں۔ پنجابی کے علاوہ استاد دامن اردو، ہندی اور دیگر زبانوں سے واقف تھے۔ ان کا اصل نام چراغ دین تھا۔ وہ زندگی بھر سادگی اور حق گوئی کی مثال بنے رہے۔ صلے اور ستائش کی تمنا سے آزاد اور سچائی کا ساتھ دینے والے اس شاعر کا سن پیدائش 1910 ہے۔ لاہور ان کا مستقر تھا جہاں استاد دامن کے والد کپڑے سینے کا کام کرتے تھے۔ استاد دامن نے بھی معاش کے لیے یہی کام کیا اور باوقار انداز سے زندگی گزاری۔

استاد دامن نے پنجابی شاعری اور فن پر گرفت رکھنے کے سبب اہلِ علم نے انھیں استاد تسلیم کیا اور پنجابی زبان و ادب کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف آج بھی کیا جاتا ہے۔ وہ 3 دسمبر 1984 کو یہ دنیا ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فیاض الحسن کی واپسی اور مصباح کی ناکامی!!!!فیاض الحسن کی واپسی اور مصباح کی ناکامی!!!! حکومتی فیصلوں کا دفاع کرنا اور اپوزیشن کے حملوں کا جواب دینا مشکل کام ہوتا ہے۔ AkramChaudhry PMImranKhan PTIofficial Fayazchohanpti PTIOfficialLHR Lahore
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ولیم کی ’’انارکی‘‘ اور طلبہ کی تحریکولیم کی ’’انارکی‘‘ اور طلبہ کی تحریک ایسے میں ہمارے ہاں ’’لال لال‘‘ والے نمودار ہوگئے ہیں تو انہیں عالمی تناظر میں رکھ کر سمجھنے کی کوشش کریں javeednusrat LaalLaal ForeignOfficePk MoIB_Official PakistanArmy OfficialDGISPR pid_gov javeednusrat ForeignOfficePk MoIB_Official OfficialDGISPR pid_gov جناب ، سر نصرت صاحب نے فتنے کی تعریف میں ” ترنت “ لکھا ہے اسے ” فوراً “ سمجھا جاۓ؟
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بیٹی کی پیزا کھانے کی فرمائش نے باپ کی جان لے لیبیروت: غربت سے تنگ باپ بیٹی کی پیزا کھانے کی فرمائش پوری نہ کرسکا اور دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر جان دے دی۔ 😭😭 ARYNEWSOFFICIAL ARYNEWSOFFICIAL یا میرے مالک رحم 😢😢 جب بھی ایسی کوئ خبر آتی ہے تو دل سے ایک خودغرضانہ دعا نکلتی ہے کہ اللّٰہ کرے پاکستان میں نہ ہوا ہو ایسا۔۔ مگر انسان تو ہر جگہ سب برابر ہیں 😢😢 اللّٰہ تعالیٰ ہر انسان کو ایسے وقت سے بچا کہ وہ شرمندگی، بے بسی یا لاچاری میں اپنی یا گھر والوں جان لے لیں۔ آمین
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم کی پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں اسلامک ریلیف ورلڈوائیڈ کے کردار کی تعریفوزیراعظم کی پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں اسلامک ریلیف ورلڈوائیڈ کے کردار کی تعریف Read News ImranKhanPTI IslamicReliefWorldwide ChiefExecutiveOfficer MoIB_Official ForeignOfficePk pid_gov
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

پاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ اور گہرے مراسم ہیں، وزیر خارجہکولمبو: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ اور گہرے مراسم ہیں۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کی۔
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر : کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 121واں دن، نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑمقبوضہ کشمیر : کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 121واں دن، نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ Kashmir Bleeds Curfew Lockdown Enter 121st Consecutive UN UNHumanRights UN_Radio UN_News_Centre ForeignOfficePk Pakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »