پنجاب کابینہ نے بیس کلو آٹے کی قیمت 850 روپے مقرر کر دی

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پنجاب کابینہ نے بیس کلو آٹے کی قیمت 850 روپے مقرر کر دی

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں استحکام لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کر دی گئی۔ سرکاری گندم کے اجرا سے مارکیٹ میں 20 کلو کا تھیلا 1050 روپے سے کم ہو کر 850 روپے پر دستیاب ہوگا۔

پنجاب کابینہ نے فلور ملز کو قبل از وقت گندم ریلیز کرنے اور سرکاری گندم کا نرخ مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔ فلور ملز کو حکومت پنجاب 1475 روپے من کے حساب سے سرکاری گندم جاری کرے گی۔ فلور ملز حکومت پنجاب کے ساتھ طے شدہ نرخ پر آٹے کے تھیلے کی قیمت مقرر کرے گی۔ گندم کی عبوری پالیسی دو ماہ کے لئے نافذ العمل ہوگی۔ محکمہ خوراک پنجاب صرف فنکشنل فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ دے گا۔

پنجاب کابینہ نے محکمہ خوراک سے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے جامع پلان بھی طلب کر لیا ہے۔ محکمہ خوراک 30 روز میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آٹے اور گندم کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے گا۔ آٹے کی قیمت میں کمی لا کر عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سونے کی قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی - Business - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

مالی سال 20-2019 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہمالی سال 20-2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 168.05 رہی، گزشتہ مالی سال کے دوران ڈالر کی قیمت میں تقریباً 8 روپے اضافہ ہوا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا۔ حکومت نے
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے ہوگئی - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہسونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »