پشاور یونیورسٹی: سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہاسٹل سپروائزر جاں بحق

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پشاور یونیورسٹی کے سیکیورٹی سپروائزر ثقلین بنگش پر ہاسٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی۔ تفصیلات: DailyJang PeshawarUniversity

پشاور کے گریٹر کیمپس میں گزشتہ 15 دنوں میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ رونما ہوا جس میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہاسٹل سپروائزر جاں بحق ہوگیا۔ اس سے پہلے اسلامیہ کالج پشاور کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے لیکچرار بشیر احمد کو قتل کردیا تھا۔

کیمپس پولیس کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے سیکیورٹی سپروائزر ثقلین بنگش پر ہاسٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی جس کے بعد انہیں تشویش ناک حالات میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈی ایس پی کیمپس فضل ربی خان کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں معمول کے مطابق سپروائزر ثقلین بنگش سیکیورٹی انتظامات چیک کر رہے تھے، انٹرنیشنل ہاسٹل پر ڈیوٹی پر مامور نجی سیکیورٹی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ مسعود سے گیٹ کھولنے کے دوران پستول گر کر فائر ہوگیا جس کے نتیجے میں سپروائزر زخمی ہوگیا۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال ترجمان کے مطابق ثقلین بنگش اسپتال میں جاں بحق ہوئے، اسپتال ترجمان کے مطابق سپروائزر کو پسلی میں گولی لگی تھی۔19 فروری کو اسلامیہ کالج پشاور میں چوکیدار نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے کالج کے لیکچرار بشیر احمد کو قتل کردیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Is this a university or a shooting club ?

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی: لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ڈمپر اور موٹرسائیکل کی ٹکر،3 نوجوان جاں بحقجاں بحق میں سے ایک نوجوان کی شناخت تنویر، دوسرے کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

کشمور: موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحقکشمور: (دنیا نیوز) بڈانی تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تھرو بال چیمپئن شپ شروعپشاور : ( ویب ڈیسک ) پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تھرو بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

گوجرانوالہ:گھروں میں ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زیادتی کرنیوالے تینوں ڈاکو ہلاکملزمان کو برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ 5 نامعلوم افراد نے چھڑانے کیلئے پولیس موبائل پر فائرنگ کی، ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ، پولیس گڈ نیوز Well done Gujranwala otherwise they would have been bailed out next day الله خیر تے بیڑے پار
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

پشاور: میاں بیوی نے فائرنگ کرکے ایک دوسرے کو قتل کردیامقتولین کے بیٹے کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ والد نے پستول جبکہ والدہ نے کلاشنکوف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ اسکو چھوڑ دیا واہ کیا بات ہیں
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

شکارپور : دیرینہ دشمنی کے معاملہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحقشکارپور : ( دنیا نیوز ) صوبہ سندھ کے شہر شکار پور کے گاؤں یار محمد پھوڑ میں پھوڑ برادری کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »