پشاور میں پولیس کا شہری پر تشدد، خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے مختلف تنظیموں کا احتجاج

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 31 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے مختلف تنظیموں کے احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ شہریوں نے بھی جوابی پتھراؤ کیا۔

تفصیل کے مطابق پشاور میں پولیس کی جانب سے شہری پر تشدد اور برہنہ کرکے ویڈیو بنانے کے واقعہ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکا تاہم مظاہرین کی جانب سے شہری پر تشدد کرنے پر پولیس کی جانب لاٹھی چارج اور گیس کی شیلنگ کی گئی۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا اور نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرنے کی بجائے نوکری سے فارغ کیا جائے۔ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ تہکال میں شہری پر تشدد کے واقعہ پر افسوس ہے۔ ڈیپارٹمنٹ میں سزا و جزا کا عمل موجود ہے،واقعہ کی انکوائری جاری ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پی کو عدالت طلب کیا اور واقعہ کی انکوائری اور ملوث افراد کو سزا دینے کی ہدایت کی جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ملوث ملزموں کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ کی اہلخانہ کو قتل کی دھمکیوں کے خلاف شکایت - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

وزیراعلیٰ سندھ کی تمام شہروں کے ندی نالوں کی فوری صفائی کی ہدایتوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے ندی نالوں کی فوری صفائی کی ہدایت کردی۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی کے تمام بڑے نالوں کی فوری صفائی کی ہدایت - Pakistan - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

چوری کی انوکھی واردات، چور کی مدد کیلئے پولیس پہنچ گئیلندن : برطانیہ میں چوری کی انوکھی واردات رونما ہوئی جس میں پولیس چور کو بچانے پر مجبور ہوگئی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وفاقی پولیس افسران کی ترقی سے متعلق کیس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی اپیل سماعت کےلئے منظوراسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے وفاقی پولیس افسران کی ترقی سے متعلق کیس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی اپیل سماعت کےلئے منظور کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

جسٹس فائز عیسیٰ کو ’قتل کی دھمکی‘ پر اہلیہ کی پولیس کو درخواستاپنی درخواست میں سرینہ عیسیٰ نے کہا ہے کہ ’بہت سے طاقتور لوگ‘ ان کے خاوند سے خوش نہیں ہیں اور اس طرح کی قتل کی دھمکیاں ان حالات کا تسلسل ہیں جن کا وہ سامنا کر رہے ہیں۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »