پرتگال کیلئے ورلڈ کپ جیتنا میرے کیریئر کا سب سے بڑا خواب تھا جو ٹوٹ گیا، رونالڈو

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پرتگال کیلئے ورلڈ کپ جیتنا میرے کیریئر کا سب سے بڑا خواب تھا جو ٹوٹ گیا، رونالڈو arynewsurdu CristianoRonaldo

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں گزشتہ روز مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور ساتھ ہی رونالڈو کے ورلڈکپ جیتنے کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد اپنا بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ پرتگال کے لیے ورلڈ کپ جیتنا میر کیریئر کا سب سے بڑا خواب تھا، خوش قسمتی سے میں نے پرتگال سمیت بین الاقوامی مقابلوں میں بہت سے ٹائٹل جیتے لیکن اپنے ملک کے لیے ورلڈ کپ جیتنا میرا سب سے بڑا خواب تھا۔ انکا کہنا تھا کہ اس خواب کو پورا کرنے کے لیے میں نے پوری کوشش کی، 16 سال میں 5 ورلڈ کپ کھیلے اور گول کیے، میں نے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے کبھی ہمت نہیں ہاری، لیکن افسوس کی بات ہے مراکش کے خلاف میچ میں میرا خواب ٹوٹ گیا۔

رونالڈو نے مزید کہا کہ بہت کچھ کہا گیا، بہت کچھ لکھا گیا بہت قیاس آرائیاں بھی ہوئیں لیکن میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ آپ سب جان لیں کہ پرتگال کے لیے میری لگن ایک لمحے کے لیے بھی تبدیل نہیں ہوئی، میں ہمیشہ سب کے مقصد کے لیے لڑا، میں اپنے ساتھیوں اور اپنے ملک سے کبھی منہ نہیں موڑوں گا،اب اور کچھ نہیں کہنا ، شکریہ پرتگال، شکریہ قطر ،میرا وہ خواب جب تک چلتا رہا اچھا رہا۔

واضح رہے کہ خیال کیا جارہا ہے کہ رونالڈو کا یہ آخری ورلڈکپ تھا اور شائقین انہیں دوبارہ ورلڈکپ میں کھیلتا نہیں دیکھیں گے ان کی آج کی پوسٹ سے اس بات پر یقین کیا جاسکتا ہے کہ وہ اگلا ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پرتگال کو شکست، مراکش سیمی فائنل میں پہنچ گیافیفا ورلڈکپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی پرتگال کو ہرا کر پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ تفصیلات جانیے: MoroccoVsPortugal FIFAWorldCup2022 Ronaldo Qatar2022
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

مراکش سے اپ سیٹ شکست نے رونالڈو کو رلا دیا، مداح بھی افسردہدوحا : (ویب ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش ،پرتگال کو 0-1 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

سندھ میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا 3 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا24 گھنٹوں میں سندھ میں 40 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ڈیلیٹ ہونے والا میسج واپس آسکے گا: واٹس ایپ نے مطالبہ پورا کردیادنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کا صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔ حامد میر کا جب سچ بولنے کو دل کرتا ہے تو جیو کے علاؤہ کسی دوسرے چینل پہ بطور مہمان چلا جاتا ہے 🤣😂
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ePaper News Dec 11, 2022, لاہور, Page 1,فٹبال ورلڈ کپ : پرتگال کو شکست ‘رونالڈو روپڑے ‘مراکش پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں FIFAWorldCup Morocco Defeats CristianoRonaldo Portugal FIFAWorldCup Moroccan NewsPaper
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

او آئی سی کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرے، بلاول بھٹووزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم مسلم دنیا کا سب سے بڑا نمائندہ پلیٹ فارم ہے، او آئی سی کشمیریوں کیلئے سفارتی Bilawal ka Sirf bayan hai baki Kashmir Azad ho na ho eska es se kuch Lena Dena nahi یہ ڈٸلاگ 75 سال سے سنتے آرہے ہیں جناب آواز بابا قاٸداعظم جیسی چاہیے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »