پاک فضائیہ بھی کراچی میں بارش سے متاثرین کی مدد کیلئے پیش پیش

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاک فضائیہ بھی کراچی میں بارش سے متاثرین کی مدد کیلئے پیش پیش ARYNewsUrdu

کراچی: شہرقائد میں ہونے والی ریکارڈ بارشوں کے بعد متاثرین کی مدد کے لیے پاک فضائیہ بھی پیش پیش ہے، شہریوں کو امدادی سامان اور راشن فراہم کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں راشن تقسیم کی جارہی ہے، بے سروسامان خاندانوں کے لیے پاک فضائیہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔ ترجمان کے مطابق ایئر چیف کی ہدایت پر بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کردی گئی، ضرورت مندخاندانوں کو کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان دیا جارہا ہے۔ آٹا،چاول، دالیں، گھی اور چینی ودیگر چیزیں راشن میں شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں پی اے ایف مسرور اور فیصل بیس کے اطراف راشن تقسیم کیا گیا۔خیال رہے کہ بارش سے متاثرین کی مدد کے لیے پاک آرمی بھی ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کےآفت زدہ علاقوں میں ریلیف کا کام شروع کردیا گیا۔ ضلع غربی میں رکن اسمبلی لیاقت آفکانی اورڈپٹی کمشنر کی جانب سے کیمپ قائم کیا گیا، جہاں 300متاثرہ افراد کو رہائش کے لیے خیمے اور کھانے پینے کا سامان فراہم کیا گیا ہے، میڈیکل کیمپ لگا کرمتاثرین کو ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان سرحد بندچمن (آئی این پی ) محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چمن میں پاک افغان سرحد کو 2 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق بلوچستان میں
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

مون سون کا ساتواں اسپیل، کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے بارشوں کی پیش گوئی
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

مون سون کا ساتواں اسپیل، کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے بارشوں کی پیش گوئی
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پاک افغان سرحد کو بند کردیا گیا وجہ جان کر آپ بھی تشویش میں مبتلا ہو جائیں گےچمن (ڈیلی پاکستان آن لائن) محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چمن میں پاک افغان سرحد کو 2 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

دوہری شہریت کا حامل بھی الیکشن لڑ سکے گا، حکومت کا آئینی ترمیم لانے کا فیصلہاسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے ایک نئی آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت دوہری شہریت کا حامل بھی الیکشن لڑ سکے گا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کراچی میں موبائل فون سروسز کی معطلی یوفون کے ترجمان بھی میدان میں آ گئےکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں بارشوں اور بجلی کی طویل بندش سے موبائل رابطوں میں بھی تعطل ہے جس پر موبائل ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی یوفون کے ترجمان نے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »