پاک جنوبی افریقہ میچ: بالی وڈ اداکار ایوشمان پاکستان کے حق میں بول پڑے

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان کی شکست پر بالی وڈ کے اداکار ایوشمان کھرانہ بھی افسردہ ہوگئے، امپائر کے آؤٹ نہ دینے پر دل کی بھڑاس سوشل میڈیا پر نکال دی۔

پاکستان کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پروٹیز نے گرتے پڑتے 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ تاہم میچ کے آخری لمحات میں حارث رؤف کی پروٹیز بیٹر کےخلاف زور دار اپیل کو امپائر نے مسترد کردیا تھا۔

میچ کے دوران ہی ایوشمان کھرانہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور جنوبی افریقی بیٹر تبریز شمسی کو آؤٹ نہ دینے پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ ’بھائی یہ شمسی آؤٹ تھا‘۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 8 رنز اور پاکستان کو کامیابی کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی۔ ایسے میں حارث رؤف نے جنوبی افریقا کے ٹیل اینڈر بیٹر تبریز شمسی کوگیند کروائی جو ان کے پیڈ پر لگی۔

پاکستانی ٹیم نے اس پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی لیکن آن فیلڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا، تاہم گرین شرٹس نے ری ویو لینے کا فیصلہ کیا مگر تھرڈ امپائر نے فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ ری ویو میں نظر آیا کہ حارث کی گیند وکٹ کو معمولی چھو رہی ہے لیکن آن فیلڈ امپائر کی جانب سے ناٹ آؤٹ دیا گیا تھا اس لیے وہ امپائرز کال کی وجہ سے ری ویو کے بعد بھی ناٹ آؤٹ ہی رہا۔

اس میچ میں جنوبی افریقہ سے ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے لیے سیمی فائنل میں رسائی نہایت مشکل ہوگئی ہے اور ہمیشہ کی طرح پاکستان کو اب دوسری ٹیموں کی کارکردگی پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک وکٹ سے ہرا دیاچنئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

شاہین نے اسٹمپ کو ٹارگٹ کیوں نہیں بنایا؟ وسیم اکرم کا حیران کن تبصرہچنئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ورلڈ کپ میں واپسی کا مشن، پاکستان کے لیے ’’ڈو آر ڈائی‘‘ مقابلے شروعورلڈ کپ میں لگاتار تین شکستوں نے گرین شرٹس کے سفر کو مشکل بنا دیا ہے فائنل فور میں واپسی کا مشن آج جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے شروع ہوگا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ورلڈ کپ میں واپسی کا مشن، پاکستان کے لیے ’’ڈو آر ڈائی‘‘ مقابلے شروعورلڈ کپ میں لگاتار تین شکستوں نے گرین شرٹس کے سفر کو مشکل بنا دیا ہے فائنل فور میں واپسی کا مشن آج جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے شروع ہوگا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ورلڈکپ، حارث کی گیند پر افریقی بیٹر کو آؤٹ نہ دینے پر بھارتی اداکار ایوشمان ...ممبئی (آئی این پی ) بھارتی اداکار ایوشمان کھرانہ بھی پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران امپائر کے غلط فیصلے پر بول اٹھے۔  ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دی،جنوبی افریقا نے پاکستان کا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47.
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

حارث کی گیند پر افریقی بیٹر کو آؤٹ نہ دینے پر بھارتی اداکار بھی بول پڑےبھارتی اداکار ایوشمان کھرانہ بھی پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران امپائر کے غلط فیصلے پر بول اٹھے۔ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی،جنوبی افریقا نے پاکستان کا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47.
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »