پاک فضائیہ بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پیش پیش | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

pakistanairforce

اسلام آباد:پاک فضائیہ کا طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا،چودہ ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز،این نائنٹی فائیو ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا امدادی سامان کی منتقلی کے فرائض انجام دے رہا ہے، اسی تناظر میں پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو COVID-19 کی روک تھام کے لیے ہمسایہ ملک چین سےمختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ چین سے امدادی سامان سے لیس پی اے ایف کا IL- 78 طیارہ آج رات پی اے ایف بیس نور خان پہنچا،چینی حکومت نے یہ امدادی سامان ملک میں اس مہلک وبا سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو بطور عطیہ بھیجا ہے،چودہ ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔

یہ پرواز گذشتہ چند ماہ میں پاک فضائیہ کی امدادی پروازوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اسکے علاوہ رواں سال کے اوائل میں COVID-19 سے متاثرہ چینی شہر ووہان بھی امدادی سامان پہنچانے کے لیے پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے کو استعمال کیا گیا۔ ان امدادی سرگرمیوں کے دوران کئی ٹن وزنی طبی سامان پاک فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے منتقل کیا گیاہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاک فضائیہ کا کورونا فنڈ میں بھرپور حصہ ڈالنے کا اعلاناسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ کا اعلان ہوتے ہی پاک فضائیہ
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

پاک فضائیہ کا کورونا فنڈ میں بھرپور حصہ ڈالنے کا اعلانپاک فضائیہ کا کورونا فنڈ میں بھرپور حصہ ڈالنے کا اعلان PakAirforce AirChief CoronaVirusOutbreak CoronaFund CoronaVirusPakistan COVID19Pakistan Pak fazaia zindabad
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

2018 کی نیٹ فلکس سیریز میں بھی کورونا وائرس کی پیش گوئی - Entertainment - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

پاک فضائیہ کا 78 IL طیارہ چین سے امدادی سامان لیکر نور خان ایئر بیس پہنچ گیاپاک فضائیہ کا 78 IL طیارہ چین سے امدادی سامان لیکر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا Pak AirForce Plane PAFIL78 Aircraft Arrives NoorKhan Airport Relief Items Covid_19 zlj517 MFA_China PAF_Falcons CoronaInPakistan StayAtHomeAndStaySafe pid_gov
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پاک فوج کوروناوائرس سے بچائو کیلئے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہےپاک فوج کوروناوائرس سے بچائو کیلئے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہے pid_gov OfficialDGISPR CoronaVirusFight CoronaVirusOutbreak pid_gov OfficialDGISPR Allah sab ko hefazat my raky Army isi sab awam ko
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پاک فوج کوروناوائرس سے بچائو کیلئے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہےپاک فوج کوروناوائرس سے بچائو کیلئے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہے OfficialDGISPR pid_gov OfficialDGISPR pid_gov اچھا عنقریب صلہ ملنے والا بھی ہے
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »