پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ 159 پوائنٹس کے اضافے سے اختتام پذیر | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 33 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

PSX StockExchange

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ 159 پوائنٹس کے اضافے سے اختتام پذیر ہوا۔

ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان رہا۔ مارکیٹ 159 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 207 پر بند ہوئی۔ دن بھر 382 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا- 212 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، جبکہ 148 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ادھر سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے پر آگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی سے 94 ہزار 564 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 1839 ڈالرز فی اونس پر مستحکم رہا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کی کمی سے 160.60 سے 160.40 پر آگیا۔ اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے کی کمی سے 160.17 سے 160.14 پر بند ہوا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات