پاکستان میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ، 1600 سے زائد کیسز رپورٹ، 24 جاں بحق

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ، 1600 سے زائد کیسز رپورٹ، 24 جاں بحق مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu COVID19

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کےاعداد و شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مزید 24 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22ہزار493 ہوگئیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 50ہزار531 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سے ایک ہزار683 مثبت کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.33 فیصد ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 34 ہزار13 فعال کیسز ہیں اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار633 ہو گئی جبکہ 9 لاکھ 9 ہزار 525 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار303 ، پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 347، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار855 اور بلوچستان میں 27 ہزار 502ہوگئی ہے جبکہ آزاد کشمیر 20 ہزار 728 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 639 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ خیال رہے این سی اوسی نے کورونا کیسز میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے عید کے سلسلے میں جاری ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات جاری کئے تھے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Noexamswithoutstudy CancelAllBoardExams

ریشو 6۔0 سے بڑھ 33۔3 ہوگئی اور یہ معمولی اضافہ ہے؟؟

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات