پاکستان اپنا یومِ آزادی انڈیا سے ایک دن پہلے کیوں مناتا ہے؟ - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 88 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 39%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

14 اگست: پاکستان کا یومِ آزادی انڈیا کے یومِ آزادی سے ایک دن پہلے کیوں منایا جاتا ہے؟

اس سلسلے میں سب سے اہم دستاویز 1947 کا انڈین انڈیپینڈنس ایکٹ ہے جسے برطانوی پارلیمان نے منظور کیا اور جس کی توثیق شہنشاہ برطانیہ جارج ششم نے 18 جولائی 1947 کو کی۔ اس قانون کی ایک نقل پاکستان کے سیکریٹری جنرل چودھری محمد علی نے 24 جولائی 1947 کو قائداعظم کو ارسال کی۔

'قانون آزادی ہند قرار دیتا ہے کہ اگست 1947ء کی 15 تاریخ کو انڈیا میں دو آزاد مملکتیں بالترتیب انڈیا اور پاکستان کے نام سے قائم ہوں گی۔' فاطمہ جناح، ایڈوینا ماؤنٹ بیٹن، لوئی ماؤنٹ بیٹن اور محمد علی جناح کراچی میں قیام پاکستان سے قبل عشائیے کے دورانحکومت برطانیہ نے یہ اعلان تو کر دیا کہ پاکستان اور انڈیا دونوں ایک ہی وقت، یعنی 15 اگست 1947 کو صفر ساعت پر آزاد ہوں گے مگر مسئلہ یہ ہوا کہ لارڈ ماؤنٹ بیٹن کو 14 اور 15 اگست 1947 کی درمیانی شب نئی دہلی میں انڈیا کی آزادی کا اعلان کرنا تھا۔...

صبح سے ہی عمارت کے سامنے پرجوش عوام جمع تھے۔ جب پاکستان کے نامزد گورنر جنرل محمد علی جناح اور لارڈ ماؤنٹ بیٹن ایک مخصوص بگھی میں سوار اسمبلی ہال پہنچے تو عوام نے پرجوش نعروں اور تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔ اسمبلی کی تمام نشستیں پُر تھیں۔لارڈ ماؤنٹ بیٹن اور ان کی اہلیہ ایڈوینا 14 اگست کو کراچی میں اپنے خطاب کے بعد لوگوں کے ہجوم کے درمیان بگھی میں سوار ہوتے ہوئے

اس پیغام کے بعد لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے الوداعی تقریر کی اور پاکستان اور پاکستانی عوام کی سلامتی کے لیے دعا مانگی۔’آج میں آپ سے آپ کے وائسرائے کی حیثیت سے خطاب کر رہا ہوں، کل نئی ڈومنیئن پاکستان کی حکومت کی باگ ڈور آپ کے ہاتھ میں ہوگی اور میں آپ کی ہمسایہ ڈومنیئن آف انڈیا کا آئینی سربراہ بنوں گا۔ دونوں حکومتوں کے قائدین نے مجھے جوائنٹ ڈیفنس کونسل کا غیر جانبدار چیئرمین بننے کی دعوت دی ہے، یہ میرے لیے ایک اعزاز ہے جس پر پورا اترنے کی کوشش کروں...

لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے اعلانِ آزادی کے مطابق 14 اور 15 اگست 1947 کی درمیانی شب رات 12 بجے دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خود مختار اور دنیائے اسلام کی سب سے بڑی مملکت کا اضافہ ہوا۔ جس کا نام پاکستان تھا۔ بعدازاں خواجہ خورشید انور کا مرتب کیا ہوا ایک خصوصی سازینہ بجایا گیا، پھر سنتو خاں اور ان کے ہم نوائوں نے قوالی میں علامہ اقبال کی نظم ’ساقی نامہ‘ کے چند بند پیش کئے۔ ان نشریات کا اختتام حفیظ ہوشیارپوری کی ایک تقریر پر ہوا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کورونا کے خلاف جنگ، چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیااسلام آباد : کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا جبکہ 31اگست تک مزیدطبی سامان بھی چین سے پاکستان پہنچے گا
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ہمارافرض ہے ایک مضبوط اورخوشحال پاکستان آئندہ نسل کیلئے چھوڑ کر جائیں شبلی فرازاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ قائداعظم نے جس خواب کو حقیقت میں بدلا اس کا تصور آج عیاں ہے ،ہمارافرض
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

دوسرا ٹیسٹ پاکستان کی بیٹنگ جاری ایک کھلاڑی آوٹساوتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف ساوتھ ایمپٹن ٹیسٹ کے پہلے روز پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 36
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان کے 50 رنز مکمل، ایک وکٹ کا نقصان - BBC News اردوپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا کرکٹ میچ جمعرات سے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے اور پاکستان نے سیریز میں ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

آزادی کے تہتر سالبرصغیر پر مسلمانوں کے غلبے کا آغاز محمد بن قاسم کی آمد سے ہوا۔ جنہوں نے سندھ اور ملتان تک کے علاقوں کو فتح کیا۔ پڑھیئےعلامہ ابتسام الہٰی ظہیر کا کالم:RoznamaDunya dunyacomlumns
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

ٹیکنو موبائل آزادی پروموشنل کیمپین حصہ لیں اور جیتیں شاندار انعاماتلاہور (پ ر )ٹیکنو موبائل فون کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی ” آزادی پروموشنل کیمپین “ میں حصہ لے کر آپ بھی جدید اور حیرت انگیز تحائف جیت سکتے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »