پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کی آخری قسط ملنے کی اُمید

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ، جس کے بعد ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی آخری قسط ملنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط ملنے کی اُمید ہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے پاکستان نے اپنی معاشی کارکردگی پر آئی ایم ایف حکام کو مطمئن کرلیا، جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے سےایک ارب دس کروڑ ڈالر کی آخری قسط ملنے کے امکانات روشن ہوگئے۔ معاہدے کا حتمی اعلان آئی ایم ایف اعلامیے کے ذریعے کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے اپریل میں پاکستان کے لیے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے پاکستانی تاریخ کے سب سے طویل اور بڑے نئے آئی ایم ایف قرض پروگرام کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئے قرض پروگرام کے لیے ریونیوپلان تیار کر لیا ہے۔

جون میں نئے بجٹ کے ساتھ اہم ترین ٹیکس اقدامات کی تیاریاں جاری ہے، جون میں فنانس بل کے ذریعے نو لاکھ دکانداروں کو فکس ٹیکس میں لانےکی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، پہلےمرحلے میں اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومت کے دکانداروں کو اسکیم دی جائے گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

قرض پروگرام کی آخری قسط: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگااسلام آباد : قرض پروگرام کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج ہوگا، آخری قسط میں پاکستان کو1.1ارب ڈالر مل جائیں گے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ ہفتے اسٹاف لیول معاہدے کا امکاناسلام آباد : پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان آئندہ ہفتے اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے، ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ ہفتے اسٹاف لیول معاہدے کا امکاناسلام آباد : پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان آئندہ ہفتے اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے، ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اسٹینڈ بائی پروگرام : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج مختصر مذاکرات ہوں گےاسلام آباد : اسٹینڈ بائی پروگرام کی آخری قسط کیلئے پاکستان کی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف وفدکےدرمیان آج مختصرمذاکرات ہوں گے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

موجودہ پروگرام : آئی ایم ایف کا ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہاراسلام آباد : آئی ایم ایف نے موجودہ پروگرام میں ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا ، آج مذاکرات مکمل نہ ہونے پر منگل کو مذاکرات کا مختصر دور ہوگا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

’پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں‘اسلام آباد: وزارت خزانہ کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ آخری جائزہ مذاکرات کے مثبت نتائج کی امید ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »